?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ محض الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدام سے اپنے عزم کو دہرانا ہوگا۔
اسحاق ڈار نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خواتین کی چوتھی عالمی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں 30 برس قبل خواتین اور بچیوں کی برابری اور بااختیار بنانے کا عزم کیا گیا تھا، ہمیں محض الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے اپنے عزم کو دہرانا ہوگا۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین سیاست، عدلیہ، بیوروکریسی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور افواج میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا پہلا مسلم ملک ہے، جس نے خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو منتخب کیا، حالیہ برسوں میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی مریم نواز منتخب ہوئیں۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور مقامی اداروں میں خواتین کی مخصوص نشستیں پالیسی سازی میں کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی، خواتین پولیس اسٹیشنز اور خصوصی عدالتیں قائم کی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو غربت سے نکالنے اور مالی بااختیاری فراہم کرنے میں مددگار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بیجنگ ڈیکلریشن خواتین کے حقوق کے لیے سب سے جرات مندانہ عالمی معاہدہ ہے، ہر عورت اور بچی کو غربت اور تشدد سے آزاد اور ترقی میں شریک کرنے کے لیے اجتماعی عزم اور وسائل کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران-امریکہ تعلقات اور دفاعی و مزاحمتی آپشنز
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:ایران اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جہاں
فروری
افغان حکمرانوں سے فواد چوہدری کا اہم سوال
?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے
اگست
پی ٹی آئی کے سامنے بانی کے علاوہ سب بے معنی ہے۔ خواجہ آصف
?️ 26 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی
فروری
گزشتہ سال 500 امریکی فوجیوں نے کی خودکشی
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے امریکی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کی
فروری
مینار پاکستان واقعہ اہم پیشرفت ہوئی ہے
?️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پولیس کا کہنا ہے کہ کہ مینار پاکستان پر
اگست
یمن کا اسرائیل پر میزائل و ڈرون حملہ؛ بن گورین اور تل ابیب نشانے پر
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیل
مئی
یوکرین کا جنگ ہارنا امریکہ کے لیے کیسا ہو سکتا ہے؟
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے نمائندے نے کہا کہ
اکتوبر
یمن نے صعدہ کے فضائی حدود میں سعودی عرب کے جاسوس ڈرون کو مار گرایا
?️ 29 جولائی 2026سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع
جولائی