?️
سچ خبریں:واشنگٹن ڈی سی میں موزه یہود کے باہر فائرنگ سے صیہونی سفارت کے دو اہلکار ہلاک، کئی زخمی۔ 30 سالہ ملزم الیاس رودریگز نے گرفتاری کے وقت فلسطین کو آزاد کرو کا نعرہ لگایا،عالمی رہنماؤں کی مذمت اور اسرائیلی حکام کا ردعمل بھی سامنے آیا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع موزه یہود کے باہر فائرنگ کے ایک واقعے میں صیہونی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک جبکہ دیگر متعدد افراد زخمی ہوگئے،رپورٹس کے مطابق، فائرنگ کا یہ واقعہ ایک یہودی تقریب کے باہر پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونی حکومت سے عالمی بیزاری کا اظہار اپنے عروج پر
امریکی میڈیا کے مطابق، پولیس نے 30 سالہ ملزم الیاس رودریگز کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتاری کے دوران ملزم بار بار فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگا رہا تھا،اے بی سی نیوز کے مطابق، تفتیش کے دوران بھی رودریگز نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ کارروائی غزہ کے لوگوں کے لیے کی۔
اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر، دنی دانون نے اس حملے کو انتہائی بدبخت اور یہود مخالف دہشت گرد کارروائی قرار دیا،مقامی میڈیا کے مطابق، فائرنگ سے اسرائیلی سفارت کے ایک مرد اور ایک خاتون اہلکار جاں بحق ہوئے، جبکہ دیگر عملہ اور کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر واقعے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہودی مخالف بنیادوں پر ہونے والے یہ قتل عام فوری طور پر رکنے چاہئیں۔ نفرت اور انتہا پسندی کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں۔ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، یہ دل دہلا دینے والا ہے۔ خدا سب کو اپنی امان میں رکھے۔
مزید پڑھیں:کیا صیہونیوں کے لئے امریکہ کچھ کر سکتا ہے ؟
اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے دارالحکومت میں یہ مناظر دیکھ کر میں ویران ہو گیا ہوں،اسرائیلی وزیر خارجہ نے امریکی حکام سے فوری رابطہ کیا اور خبردار کیا کہ موجودہ حالات میں اسرائیلی سفارت کار پہلے سے زیادہ خطرات سے دوچار ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سیارے میں زندگی سے متعلق سائنسدانوں کی بڑی کامیابی
?️ 27 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں)محققین نے انکشاف کیا ہے کہ سیارے زہرہ کے بادلوں
دسمبر
جنگ بندی سےاسرائیلی اتحاد یقینی نہیں
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وجود کے 75 سالوں میں بحران اور جنگ
جنوری
داسو واقعہ میں دہشت گردی کا پہلو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: فواد چوہدری
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے داسو واقعے
جولائی
حزب اللہ کے منفرد میزائل اور ڈرون حملوں کی شدت کیوں؟
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملے نہ صرف خطے
نومبر
احتجاج کی دھمکی کے بعد وزیر اعظم کا فضل الرحمٰن سے رابطہ، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
?️ 6 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے
دسمبر
کینیڈا میں ایک بار پھر ایک اسکول کی عمارت سے بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت، دنیا بھر میں ہلچل
?️ 25 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک بار پھر ایک اسکول کی عمارت
جون
آئی ٹی انڈسٹری، انٹرنیٹ کی سست رفتاری یا بندش کے مسلسل خوف میں مبتلا
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام خاص طور پر آئی ٹی انڈسٹری
دسمبر
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانے کی ضرورت ہے، پاک فوج
?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے
اپریل