?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کا لڑاؤ اور حکومت کرو کا نظریہ ناکام ہوگیا، پاکستان، افغانستان اور چین کا ناقابل شکست اتحاد علاقائی اتحاد و ترقی کی ضمانت ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی مسلسل کوششوں کے باوجود کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات پیدا کرے حالیہ سفارتی روابط نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کر دیا،چین جو ایک قابلِ اعتماد علاقائی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے نے اس سہ فریقی اتحاد کو اقتصادی تعاون اور باہمی سلامتی کے عزم سے مزید تقویت دی ہے۔ افغانستان کا باضابطہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں شمولیت اختیار کرنا ایک نئے دور کا آغاز ہے جو بھارت کے تخریبی عزائم کو شکست دے چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی بھرپور کوششوں کے باوجود کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دراڑ ڈالے دونوں ممالک کے گہرے ثقافتی، مذہبی اور تاریخی رشتے مزید مضبوط ہو گئے ہیں اور اب چین کی حمایت کے ساتھ یہ برادری ایک اسٹریٹجک شراکت داری میں بدل رہی ہے جو باہمی عزت، استحکام اور ترقی پر مبنی ہے۔ بھارت کے من گھڑت بیانیے پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں جبکہ افغانستان علاقائی انضمام کو گلے لگا رہا ہے اور سی پیک میں شمولیت کے ذریعے کابل کو گوادر سے جوڑ کر جنوبی اور وسطی ایشیا میں تجارت، ترقی اور رابطے کے نئے دروازے کھول رہا ہے۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بیجنگ میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے کابل کے حالیہ دورے کو یاد کیا اور دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت، سفارتی روابط، تجارت اور ٹرانزٹ کی سہولت کا خیرمقدم کیا، انہوں نے تجارت، رابطے، سلامتی اور باہمی مفادات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ بھارت کی تفرقہ انگیز پالیسی ناکام ہو چکی ہے کیونکہ پاکستان اور افغانستان تعمیری سفارت کاری کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں اور چین کی قیادت میں ایک پرامن اور باہم مربوط خطے کی تعمیر کا خواب حقیقت بن رہا ہے، سہ فریقی اتفاق رائے بھارت کی منفی مہم سے کہیں زیادہ طاقتور پیغام ہے۔
جب بھارت خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے جاسوسی اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ پھیلا رہا ہے، پاکستان اور افغانستان چین جیسے قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے ساتھ امن، اقتصادی تعاون اور علاقائی انحصار کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی ہم منصب کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی ملاقات کے دوران سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ نے خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل ایران میں تعمیر نو کی رفتار سے حیران: یروشلم پوسٹ
?️ 14 اگست 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل
اگست
مغربی کنارے پر صہیونی جارحیت جاری؛ آبادکاروں کی دہشت گردی میں اضافہ
?️ 4 جون 2026سچ خبریں:فلسطین الیوم کے مطابق مقامی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف
جون
برطانیہ میں مہنگائی کی حیران کن شرح
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:برطانوی ادراۂ شماریات کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کرائے
جون
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے:و زیر خارجہ
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مطالبہ
اگست
جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف کاروائی
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ
جون
ایک بار اور صدر بنا دو، شور نہیں کروں گا: ٹرمپ
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس
جون
امریکہ غزہ میں انسانی امداد کے منصوبے سے دستبردار ہو گیا
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: امریکہ نے نام نہاد غزہ ہیومینٹیرین ایڈ فاؤنڈیشن سے دستبرداری
جون
بیت اللحم میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپیں
?️ 13 جون 2026سچ خبریں: مقامی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں
جون