سیاستدان فوج کے ’غیر سیاسی رہنے‘ کے موقف کا فائدہ اُٹھائیں، صدر مملکت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو فوج کے ’غیر سیاسی‘ رہنے کے مؤقف سے “موقع کا فائدہ اٹھانا’ چاہیے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کےلیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسلام آباد میں تھنک ٹینک سینٹر فار انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی جانب سے ’اسلام آباد کنکلیو 2022‘ کے سیشن کے دوران صدر عارف علوی نے خطاب کیا۔

عارف علوی نے کہا کہ فوج نے سب کے سامنے اعلان کیا ہے کہ وہ اب سیاست سے دور رہے گی، سیاستدان ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

صدر عارف علوی سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا حوالہ دے رہے تھے جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ تقریباً7 دہائیوں تک فوج نے سیاست میں میں ’غیر آئینی‘ طور پر مداخلت کی جس کے بعد اب ’غیر سیاسی‘ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیاسی بحران کے حوالے صدر عارف علوی نے کہا کہ سیاستدانوں کو تمام متنازع معاملات پر بات چیت کرنی چاہیے

انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سیاسی بحران اور پولرائزیشن سے نکالنے کے لیے سیاستدانوں ہر معاملے پر آپس میں بات کریں، کوئی بھی ایسا معاملہ نہیں ہے جس پر بات نہ کی جاسکے ۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات ملکی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے۔

صد مملکت نے کہا کہ جمہوریت، دفاع، معلومات، رابطے، سیکیورٹی اور معاشی آزادی ملک کی وسیع سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی مسائل سمیت، صحت، معاشی، ذرائع ابلاغ اور ترقی کے مسائل پر بحث اشرافیہ کے نقطہ نظر سے کی جاتی ہے۔

اسلام آباد میں تھنک ٹینک سینٹر فار سسٹینبل ڈولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے ’سسٹینبل ڈولپمنٹ کانفرنس‘ میں خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ عوام کو پانی، توانائی اور قدرتی وسائل کی بچت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس کرنا چاہیے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ ہماری غیر ذمہ دارانہ رویے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے کو مزید پائیدار بنانے کے لیے اسے جدید بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی طریقوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پیداوار کو مزید بہتر بنا سکتا ہے۔

صدر نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر خوراک کی کمی سے نمٹنا جاسکتا ہے

انہوں نے نیدرلینڈز کی مثال بھی پیش کی، جس پر عارف علوی نے کہا کہ نیدرلینڈ پاکستان سے 19 گنا چھوٹا ملک ہے لیکن فصل اور پانی کے انتظام کے لیے آرٹیفشل انٹیلی کے موثر استعمال کی وجہ سے، یہ دنیا بھر میں خوراک کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ ملک ہے۔

تقریب سے ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد سلیری، پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ثانیہ نشتر اور وزیر تجارت نوید قمر نے بھی خطاب کیا۔

مشہور خبریں۔

گھر میں کام کرنے والی خاتون نے بیٹا اغوا کرلیا تھا، قیصر نظامانی

?️ 1 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول اداکار قیصر خان نظامانی نے انکشاف

امریکی صدارتی انتخابات کی گہما گہمی

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:2024 کے صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہی 51 ملین

مسلم لیگ (ن) نے جو وائس چانسلر لگائے ان پر کرپشن کے الزامات ہیں، گورنر پنجاب

?️ 26 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گورنر

حکومت ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم

?️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت

اسرائیل میں صالح العاروری کی پوزیشن کے ساتھ ایک پروگرام کی تیاری کیا مقاومت کے رہنماؤں کو قتل کرنا مقصود ہے؟

?️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت سرکاری طور پر ایک دہشت گرد ڈھانچہ ہے جو

ٹرمپ کی جولانی کو حزب اللہ کے مقابلے میں لانے کی کوشش

?️ 23 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حزب اللہ کے مقابلے

صیہونی حکومت زیادہ دیر نہیں رہے گی:لبنانی عہدیدار

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی دھڑے کے سربراہ

افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں: وزیر خارجہ

?️ 28 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے