🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتسوگو اسکاوا نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان کردیا۔
میڈیا کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر قیادت پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں اے ڈی بی نے پاکستان کی حمایت کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سخت اقدامات کی بھی تعریف کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی فراخ دلانہ حمایت کی تعریف کی اور اے ڈی بی کی طویل المدتی حمایت پر وزیر احد چیمہ نے تشکر کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستانی وفد نے اے ڈی بی کی جانب سے اضافی 100 ارب ڈالر کے حصول کی تعریف کی ، اس موقع پر وزیر احد چیمہ نے اے ڈی بی سے وسائل کو موسمیاتی اقدامات اور کمزور ممالک کے لیے استعمال کرنے کی درخواست بھی کی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے عوامی و نجی شراکت داری اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور یورپی انویسٹمنٹ بینک کی سینئر قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں تاکہ پاکستان میں ان کے جاری ترقیاتی پورٹ فولیوز اور مستقبل میں سپورٹ کے لیے ترجیحی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، انہوں نے دوطرفہ ترقیاتی شراکت داروں بشمول برطانیہ، جرمنی اور امریکا کے ساتھ ملاقاتیں کیں تاکہ ٹیکس کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے خاتمے، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
کیا ٹرمپ امریکی صدر بننے کے لائق ہیں؟
🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار اس
جنوری
یورپ کے لیے روسوفوبیا کیا نتائج ہوں گے؟
🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے پہلے نائب مستقل نمائندے
مارچ
صوابی جلسہ: عمران خان احتجاج کی کال دیں گے، سر پر کفن باندھ کر نکلنا ہوگا، علی امین گنڈاپور
🗓️ 10 نومبر 2024صوابی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا
نومبر
وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے کے تحفظات دور نہ ہونے پر مردم شماری کے بائیکاٹ کا انتباہ
🗓️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خبر
مارچ
انگریز استعماری منصوبے کی آخری سانسیں
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے شدید حملوں اور انسانی امداد کو
جولائی
جنین میں قدس بٹالین کی صیہونی مخالف کاروائی
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نابلس، جنین اور الخلیل کے علاقوں پر حملے
جون
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور میڈیا
🗓️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کی
اپریل
ایران پر تل ابیب کے حملے کے منصوبے بے نقاب
🗓️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں پر ایران کا دوسرا بڑا حملہ، جو 200
جنوری