سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ کا معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ کا معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ انتخابات  کے دوران کیمرہ برآمدگی کے معاملے کے لئے  تحقیقاتی  کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی اور تحقیقاتی کمیٹی چھ ارکان پر مشتمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے  سینیٹ الیکشن کے دوران کیمرہ برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے چھ ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے نوٹی فیکشن جاری کردیا۔کمیٹی میں وزیر ریلوے اعظم سواتی، رانا مقبول ، سرفراز بگٹی، سکندر میندھرو ، طلحہ محمود اور ہدایت اللہ شامل ہین ، کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

خیال رہے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے قبل ہال سے خفیہ کیمرے برآمد ہوئے تھے ، مسلم لیگ ن کے مصدق ملک اور پیپلز  پارٹی کے مصطفیٰ نوازکھوکھرنے ٹوئٹر پر تصاویر اورویڈیوز شیئر کیں تھیں ۔ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نے کہا تھا پولنگ بوتھ میں دو کیمرے لگائے گئے، ایک لیمپ پڑا تھا جس میں بے شمار سوراخ تھے، پولنگ بوتھ کے سائیڈ پر ڈیوائس چپکی ہوئی تھی۔

پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نوازکھوکر کا کہنا تھا کہ اس کی ذمہ داری چیئرمین سینیٹ اور ان کے عملے پر ہے، مقصد الیکشن چوری کرنا تھا، چوری پکڑی گئی، ذمہ داروں کاتعین کرنا ہے۔دوسری جانب وزیراطلاعات شبلی فرازنے اپوزیشن پر سینیٹرز کے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کا الزام لگاتے ہوئے واقعےکی تہہ تک جانے اور کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

 

 

مشہور خبریں۔

نارووال آفت زدہ ضلع، تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔ احسن اقبال

?️ 27 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا

بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں تربیت دیتی ہیں: جرنل وال سٹریٹ

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:     ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی صدر جو

غزہ کے زخمی بھی شہید ہو رہے ہیں؟ کیوں؟

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے کی

وزیراعظم نے سپیکر ایاز صادق کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا

?️ 7 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی

پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز

?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات

امریکی جنگی جہاز میں لگی زبردست آگ

?️ 1 مئی 2026 سچ خبریں:سی بی ایس نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے

امیرعبداللیہان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:   ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے

امریکہ میں ہلاکت خیز ہوائی حادثہ

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کی فضائی تنظیم نے واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے