صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دیکر آئینی حق سے محروم کیا گیا، اعجاز چوہدری

?️

لاہور: (سچ خبریں) رہنما پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دے کر مجھے آئینی حق سے محروم کیا گیا۔

میڈیا کے مطابق سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے انسداد دہشتگردی عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود مجھے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا، مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ اور وزارت داخلہ نے مجھے آئینی و قانونی حق سے محروم رکھا۔

واضح رہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق کیسز میں زیرِحراست ہیں۔

9 مارچ کو ہونے والے صداریتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے 8 مارچ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

تاہم سینیٹ سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود سینیٹر اعجاز چوہدری صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے سے محروم رہے کیونکہ جیل حکام نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اسلام آباد بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

جیل حکام نے مؤقف اپنایا تھا کہ حکومت اور وزارت داخلہ کی طرف سے ابھی تک اجازت نامہ نہیں ملا، اجازت نامہ آنے تک اعجاز چوہدری کو سینیٹ نہیں بھیجا جائے گا۔

9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

بعدازاں ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

عوام کے ووٹ پر قابو پانے کے لیے امریکہ میں دو طرفہ جدوجہد

?️ 8 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ میں پارٹی کی دوبارہ تقسیم ایک ایسا طریقہ ہے

بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں انتہائی ناقص غذا دی جارہی ہے، شیر افضل مروت

?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما

افغانستان میں اقوام متحدہ کے لیے ایک بڑا چیلنج 

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ ان افغانستان

بن زائد کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم انکشاف

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم کا کہناہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد

اپوزیشن کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی: عثمان بزدار

?️ 1 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاست

گیس کی قیمتوں میں 54 فیصد تک اضافے کا خدشہ

?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی

ہم گیس نکالنے کے حوالے سے اپنے مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں: تل ابیب

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزیر خزانہ ایویگڈور لائبرمین نے لبنانی حزب اللہ کے

یمنی عوام کا غزہ کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:ہزاروں یمنی شہریوں نے صنعا اور اس ملک کے دیگر صوبوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے