عمر ایوب کا اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہم سب کے پاس مگر عدالتی احکامات موجود ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں بتایا گیاہے کہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث ملاقات پر پابندی ہے، سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل بھی موجود نہیں تھے اور اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ ہم سے بات کرنے کے بجائے بھاگ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم جیل انتظامیہ کو قومی اسمبلی میں بلائیں گے، ہم جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور دو ہفتوں کے لیے ملاقاتوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو شرم آنی چاہیے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ نئے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر یہ کام ہو رہاہے، ہمارا مطالبہ ہے ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو، ہم سینیٹ الیکشنز پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن جیت کر دکھائیں گے، ہمارے سینیٹرز چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ہم آگ کا دریا عبور کرکے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ہاؤس میں ذہنی اور جسمانی طور پر مفلوج شخص کو بٹھایا گیا ہے جو کام نہیں کر سکتا، موجودہ حکومت زیرو جمع زیرو ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کو لکھے گئے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح عوام ہے اسی لیے ہم نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا، ہمارے دور میں سارے سیکٹرز میں بہتری آرہی تھی، ہمارے دور میں روپے اور ڈالر کی قدر و قیمت دیکھیں اور اب دیکھ لیں۔

یاد رہے کہ آج ہی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹیلیجنس اطلاعات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کو فیصلے سے آگاہ بھی کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ 1982 سے لبنان کو اسرائیلی قبضے سے بچا رہی ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل  

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا

ٹرمپ کا حیران کن دعویٰ؛اسرائیل کی وزارت عظمیٰ کے لیے الیکشن لڑنے کا اعلان!

?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے بارے میں غیر معمولی

لبنان کے شہر الخیام پر قبضہ کرنے میں اسرائیلی فوج ناکام

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: لبنانی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیں گذشتہ چند دنوں سے

روس کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے امریکہ کی چین کو وارننگ

?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: انٹرفیکس، امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بیجنگ حکام کو

ایوان کے احتجاج اور ڈپٹی اسپیکر کی تنبیہ کے باوجود وزرا غائب، پیپلزپارٹی کا واک آؤٹ

?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان کا احتجاج، ڈپٹی اسپیکر کی تنبیہ

بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کا  نیٹ ورک توڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں: فواد چوہدری

?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان

صیہونی انتہاپسند وزیر کا غزہ جنگ کے بارے میں شرانگیز بیان

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے ایک بار پھر غزہ

شہباز شریف، حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں 11 جون تک ضمانت میں توسیع

?️ 4 جون 2022لاہور(سچ خبریں)عدالت نے 16 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے