شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی

شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی ہے  شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیر اعظم کی ناراضگی تھی  جس کے مطابق شہزاد اکبر نے  استعفے دیا ہے۔ کچھ روزقبل وزیراعظم نے شہزاد اکبرسے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں، شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دیں وہ نامکمل تھیں۔

ذرائع کے مطابق کچھ روزقبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں، شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دیں وہ نامکمل تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا، وزیراعظم کو بتائی گئی مقدمات کی ٹائم لائنز میں بھی فرق تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی صورت حال اور وزیراعظم کودی گئی بریفنگ میں بھی تضاد تھا، دو روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر پر اظہار ناراضی کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس نے آج شہزاد اکبر سے استعفیٰ دینے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا، شہزاد اکبر نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

مشہور خبریں۔

اسموٹرچ نے سعودی عرب کے خلاف ہماری کوششوں پر پانی پھیرا: صہیونی اہلکار

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی اہلکار نے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیئل اسموتریچ کے سعودی

نیتن یاہو کا طبی معائنہ عمل مین آیا

?️ 8 جنوری 2023صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا فوری طبی معائنہ کیا

سعودی عرب کی مصر اور اردن کے ساتھ فوجی مشقیں

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مصری اور اردنی

صیہونیوں کو تھکا دینے والا ماسٹر مائنڈ رمزی الاسود

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:1995 میں صہیونی انٹیلی جنس سروس موساد کے عناصر نے فلسطینی

السنوار کی شہادت پر صہیونیوں کی خوشی خوف کی نشانی

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحییٰ السنوار فلسطینی مزاحمت کا ایک لیجنڈ ہے۔ وہ ہیروز

دو صہیونی بسوں میں مشتبہ آتشزدگی

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی کہ مقبوضہ فلسطین کے وسط

لاوروف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنے فرائض کے بارے میں یاددہانی

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:      ایک انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

صیہونی درندے فلسطینی شہداء کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ برطانوی میگزین کا انکشاف

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسے میں جب اسرائیل عالمی برادری کی ہلاکت خیز خاموشی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے