?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ علماء کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کے موقع پر کہی، دونوں شخصیات نے اس موقع پر محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کےحوالے سے بھی بات چیت کی گئی، وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت امن و امان کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کا کردار لائق تحسین ہے، اسلام سلامتی،امن، رواداری، برداشت ،عدم تشدد کامذہب ہے، فرقہ وارانہ منافرت، مسلح فرقہ وارانہ تصادم کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ طاقت کے زور پر اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی، کچھ عناصر ملک دشمن قوتوں کےہاتھوں کھیل رہے ہیں، یہ عناصر اپنےعزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
میڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے میڈیا کا کرداراہمیت کاحامل ہے، وزیراطلاعات نے کہا کہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علماء و مشائخ انتہا پسندانہ سوچ اور شدت پسندی کو مسترد کرتے ہیں، محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
سینیٹ انتخابات کے متعلق پیر کو سپریم کورٹ فیصلہ سنائے گا
?️ 27 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ پاکستان سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے
فروری
ابومازن کی غزہ کے خلاف سازش
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ بینک میں لوٹ مار
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے صیہونی حکومت کے فوجی عناصر کے
فروری
نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان صرف ایک منٹ کی ملاقات
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے سنیچر کی شام کو اعلان
ستمبر
مکہ معاہدہ اور یورپی ٹرائیکا کے وزرائے خارجہ کی اردوغان سے ملاقات
?️ 24 اکتوبر 2026سچ خبریں: جرمنی، فرانس، اٹلی، پاکستان، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ
اکتوبر
ٹرمپ ایران جنگ کے دلدل میں پھنس چکے ہیں: سی این این
?️ 22 جولائی 2026سچ خبریں:سی این این نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ
جولائی
غزہ میں جسم کے اعضا کٹے ہونے بچوں کی شرح کتنی ہے؟ اقوام متحدہ کا انکشاف
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں جسم کے اعضا کٹے ہونے
دسمبر
ٹرمپ ایران جنگ کی دلدل میں پھنس چکے ہیں: واشنگٹن پوسٹ
?️ 18 اگست 2026سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ جاری رہنے کے
اگست