الیکشن کمیشن نے وزیراعظم  کو لوئردیر کے دورے سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم  کو لوئردیر کے دورے سے روک دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو لوئردیر کا دورہ کرنے سے روک دیا کیونکہ بلدیاتی الیکشن شیڈول کے بعد وزیراعظم ترقیاتی پراجیکٹس کے اعلانات نہیں کرسکتے اور دورے کی صورت میں انتخابی رولز233 اور234 کی خلاف ورزی ہوگی۔ وزیراعظم نے 24 جنوری کو وزیراعظم نے لوئردیر کا دورہ اور جلسے سے خطاب کرنا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو لوئردیر کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے 24 جنوری کو وزیراعظم نے لوئردیر کا دورہ اور جلسے سے خطاب کرنا تھا۔الیکشن کمیشن نے 27 جنوری کو پی ٹی آئی جلسہ کو روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مارچ میں خیبرپختونخواہ کیلئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری ہوچکا ہے، جس کے تحت وزیراعظم حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے، حلقے میں ترقیاتی پراجیکٹس کے اعلانات نہیں کرسکتے، وزیراعظم نے دورہ کیا تو انتخابی رولز233 اور234 کی خلاف ورزی ہوگی۔

اسی طرح انتخابی شیڈول آنے کے بعد منتخب نمائندگان بھی متعلقہ علاقوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔ یاد رہے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں  بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ27 مارچ کو ہوگی۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 7 سے11 فروری تک جمع ہوسکیں گے۔

نامزد امیدواروں کی فہرست 12فروری کو جاری آویزاں کی جائے گی، 14 سے 16 فروری تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ 17 سے 19فروری تک کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری سے متعلق اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ دائر اپیلوں کا فیصلہ 22 فروری تک ہوگا، کاغذات نامزدگی واپسی کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی جبکہ نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو لگائی جائےگی، 27 مارچ کو پولنگ ہوگی اور کامیاب امیدواروں کے نتائج کا حتمی اعلان یکم اپریل کو کیا جائےگا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی کمانڈر کا غزہ میں گولانی بریگیڈ کی ہلاکتوں کا بے مثال اعتراف

?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے جنرل اسٹاف کے سابق نائب موشہ کیبلنسکی نے

دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی نائب وزیر خارجہ

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے

کیا صیہونی عبرانی عیدیں سکون سے منا سکیں گے؟

?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی عبرانی عیدیں صیہونی مخالف مزاحمتی کاروائیوں کے خوف کے

نیوجرسی میں امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج تشدد میں تبدیل، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

?️ 31 مئی 2026سچ خبریں:امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں امیگریشن پالیسیوں کے خلاف ہونے والے

لبنان اور مغربی کنارے میں خوشی کی لہر

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں قابض حکومت کے متعدد فوجیوں کی گرفتاری کی خبر

فتاح سپرسونک میزائل ایران کا جیت کا تمغہ تھا : الجزیرہ

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں الفتاح نامی

ہمیں امید ہے کہ ایران امریکہ مذاکرات ہوں گے: پاکستان 

?️ 21 اپریل 2026 سچ خبریں:پاکستان کے سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے ایران

قرارداد 2803 کے بارے میں چند نکات غزہ کے لیے امریکی منصوبہ کیوں ناکام ہوا

?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی غزہ پر امریکی قرارداد عملاً

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے