🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) سیالکوٹ کے المناک سانحے پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل سے متعلق بہت تشویش ہے واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہے تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ اس کے پس پردہ کیا عوامل تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ صورتحال تشویشناک ہے، لوگوں کے رویوں میں تشدد آرہا ہے۔پروگرام کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں کسی تحقیق یا ثبوت کے بغیر اس طرح کی اشتعال انگیزی کی گئی، نوجوان نسل سے متعلق بہت تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات ہوں گی، جاننے کی کوشش کریں گے کہ اس کے پس پردہ کیا عوامل تھے کیونکہ یہ مجمع وہیں جمع ہوا۔واضح رہے کہ دو روز قبل سیالکوٹ کی اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کیا اور پھر بہیمانہ تشدد کے بعد جان سے مار کر لاش جلا دی تھی۔
خیال رہے کہ دنیا بھر کے میڈیا نے پاکستان میں ہونے والے اس افسوسناک واقعے کو پوری منظر کشی کے ساتھ بیان اور نشر کیا جبکہ بعض نشریاتی اداروں نے اس واقعے کے حوالے سے پاکستان میں پیش آنے والے توہین رسالت کے مبینہ واقعات کو بھی پوری تفصیل کے ساتھ اپنے اپنے انداز سے پیش کیا۔
مشہور خبریں۔
بٹگرام میں ریسکیو آپریشن کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب، نگران وزیراعظم نے اسناد تقسیم کیں
🗓️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام
اگست
عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
🗓️ 5 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل
فروری
دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، وزیراعظم
🗓️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے
جنوری
امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار
🗓️ 9 دسمبر 2024 سچ خبریں: امریکی عدالت نے حکومت کی جانب سے شارٹ ویڈیو
دسمبر
امریکی کی جانب سے یوکرین میں فوجی امداد پر روک
🗓️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
لڑکیوں کے لیے اسکول اور یونیورسٹیاں کھولنے کے حالات ابھی سازگار نہیں
🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے سیاسی نائب، شیر محمد عباس
ستمبر
حکومتی آفیشلز میں کوئی ایسا نہیں جو کہے ہم عافیہ کے وکیل کے ساتھ ہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ
🗓️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں کہا
ستمبر
صیہونیوں کا سمجھوتہ کرنے والے ممالک کے منھ پر ایک اور زور دار طمانچہ
🗓️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی افواج نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیوں کے سلسلہ
مارچ