سیالکوٹ سانحے پر وفاقی وزیرکا تشویش کا اظہار

سیالکوٹ سانحے پر وفاقی وزیرکا تشویش کا اظہار

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) سیالکوٹ کے المناک سانحے پر  وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل سے متعلق بہت تشویش ہے واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہے تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ اس کے پس پردہ کیا عوامل تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ صورتحال تشویشناک ہے، لوگوں کے رویوں میں تشدد آرہا ہے۔پروگرام کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں کسی تحقیق یا ثبوت کے بغیر اس طرح کی اشتعال انگیزی کی گئی، نوجوان نسل سے متعلق بہت تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات ہوں گی، جاننے کی کوشش کریں گے کہ اس کے پس پردہ کیا عوامل تھے کیونکہ یہ مجمع وہیں جمع ہوا۔واضح رہے کہ دو روز قبل سیالکوٹ کی اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کیا اور پھر بہیمانہ تشدد کے بعد جان سے مار کر لاش جلا دی تھی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے میڈیا نے پاکستان میں ہونے والے اس افسوسناک واقعے کو پوری منظر کشی کے ساتھ بیان اور نشر کیا جبکہ بعض نشریاتی اداروں نے اس واقعے کے حوالے سے پاکستان میں پیش آنے والے توہین رسالت کے مبینہ واقعات کو بھی پوری تفصیل کے ساتھ اپنے اپنے انداز سے پیش کیا۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کی حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعہ اتحادی کابینہ تشکیل

طالبان کے بیان پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے طالبان کے

اسرائیل کا الجولانی کے محل پر حملہ؛ شام اور امریکہ کے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:اسرائیل نے شام کے صدارتی محل جولانی کے قریب حملہ کر

ایرانی میزائلوں نے تل ابیب کو ہلا کر رکھ دیا، صیہونیوں کا اعتراف 

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے کوبارہ میزائل حملوں،

ہم اسرائیل کو قیدیوں کے تبادلے پر مجبور کر رہے ہیں: حماس کے اہلکار

?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  حماس کے سیاسی بیورو کے رکن زہر جبرین نے زور

امریکی جاسوس بیلون شام میں گر کر تباہ

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے شام میں امریکی فوجی جاسوس بیلون کے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں

گورنر اسٹیٹ بینک کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیتے ہیں؟

?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تنخواہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے