?️
سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے قابض حکومت کی فوج میں انسانی وسائل کی شدید قلت کے بحران کا اعتراف کیا ہے۔
اخبار یدیعوت احرونٹ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کی فوج کو اپنی صفوں میں انسانی وسائل کی شدید قلت کا سامنا ہے، یہاں تک کہ اسے مختلف شعبوں میں 12 ہزار اہلکاروں کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کے اثرات، صہیونی فوج میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے
اس رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج کو غزہ کی پٹی، لبنان، شام کی سرحدوں کے قریب اور مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کی تعینامی کے باعث جنگی عہدوں پر سات ہزار سے زائد اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے ریزرو فورسز پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔
اس سے قبل بھی صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے صہیونی ریاست کی فوج کے لیے نئے بحران سے پردہ اٹھایا تھا اور فوج میں دوہری شہریت رکھنے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں سرکاری اور تفصیلی معلومات افشا کی تھیں۔
مزید پڑھیں: فوج کی کمی پوری کرنے کے لیے صیہونیوں کا احمقانہ منصوبہ
یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ فوج کے 50632 اہلکار، صیہونی شہریت کے علاوہ، دیگر شہریتیں بھی رکھتے ہیں، جن میں سے 12135 امریکی شہریت، 6100 فرانسیسی شہریت اور 5000 سے زائد روسی شہریت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، جرمنی، یوکرین، برطانیہ، کینیڈا اور لاطینی امریکی ممالک سے ہزاروں فوجی اور عرب شہریتوں کی محدود تعداد بھی صہیونی ریاست کی فوج میں موجود ہے۔ نیز، 4440 صہیونی فوجی دو غیر ملکی شہریتیں رکھتے ہیں اور تقریباً 162 افراد تین یا اس سے زائد شہریتیں رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ کا حکومت اور ٹی ٹی پی کے مابین مذاکرات سے متعلق لاعلمی کا اظہار
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےپاکستان کی حکومت اور
اکتوبر
پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا، عدالت نے مسترد کردی
?️ 10 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اۤئی کی
اگست
لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں کہ حکومت ان کیلئے کیا اقدامات کررہی ہے
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
نومبر
اقوام متحدہ: سوڈان ایک پراکسی جنگ میں مصروف ہے
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے اعلان کیا
نومبر
نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا دعویٰ: چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو روس یورپ کو نشانہ بنائے گا
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے
جولائی
نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے نہیں رکیں گے
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:پیر کی رات صیہونیوں کے وسیع احتجاج کے باوجود، اس حکومت
جولائی
بلاشبہ یوکرین میں ہمارے آپریشن کے اہداف پورے ہوں گے: پوٹن
?️ 12 اپریل 2022روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں ان کے
اپریل
امریکی نوجوان کی موت کے بعد چیٹ جی پی ٹی میں والدین کا کنٹرول شامل کیا جائے گا
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ نے کہا
ستمبر