پی ٹی آئی قیادت نے بانی کے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا، پھر بھی پراپیگنڈا کیا گیا۔ محسن نقوی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی کی آنکھوں والے مسئلہ پر پراپیگنڈا کیا گیا، پی ٹی آئی کی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھے، انہوں نے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ چار، پانچ دن سے کچھ سیاسی چیزیں چل رہی ہیں، بانی کی آنکھوں والے مسئلے پر پروپیگنڈا کیا گیا، کہا گیا بانی کی 85 فیصد بینائی چلی گئی ہے، کسی نے کہا بانی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔ محسن نقوی نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو خط لکھا، ہم پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں تھے، ہم نے کلیئر کیا تھا کہ کوئی بھی قیدی ہو آئین و قانون کے مطابق علاج دیں گے، ہم نے کہا تھا ایک اپنے ڈاکٹر کا نام بھی دے دیں، پی ٹی آئی نے کہا ڈاکٹر نہیں خاندان کا ایک فرد کارروائی میں ڈال لیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں چیزیں ہوگئیں تو کہا گیا بانی کو ایک ہفتے کیلئے ہسپتال منتقل کرادیں، ہم نے کہا ڈاکٹرز کی ہدایات پر بانی کو دو ہفتے کیلئے بھی اسپتال منتقل کردیں گے، آئی اسپیشلسٹ نے ساڑھے 3 بجے بانی کا چیک اپ کیا، ہم نے سرکاری اور پرائیویٹ بہترین ڈاکٹروں کا انتخاب کیا، ان کے سیاسی رہنماؤں نے کہا ہم بانی کے علاج و معالجے سے مطمئن ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ان کی وجہ سے 3 دن میڈیکل چیک اپ نہیں ہوسکا، بانی کی صحت پر بھرپور سیاست کی گئی ہے، ان کی نیت ٹھیک ہوتی تو پہلے دن ہی مان جاتے، ان کے سارے لیڈرز آن بورڈ ہوتے تھے لیکن علیمہ خان منع کردیتی تھیں، یہ اس مسئلے کو کیش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی کی آنکھ میں انجکشن لگنا تھا سب کا مشورہ تھا کہ ہسپتال لے جائیں، ہم نے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسپتال لے جاکر انجکشن لگوایا، ہمارے پاس ہزاروں قیدی ہیں، کیا باقی تمام قیدیوں کو یہ سہولیات ملی ہوئی ہیں؟ میں تو چاہتا ہوں صحافیوں کو جیل میں ان کو میسر سہولیات دکھاؤں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کا صہیونی اسپتال کے سامنے مظاہرہ

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے حامیوں نے صیہونی جیل میں قید فلسیطی شہری

ڈیل کی بات کرنے والوں کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی کا

لبنانی حزب اللہ کا فلسطینی مجاہدین کے پیغام

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے اس بات پر

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے حریت رہنما اشرف صحرائی کی موت کو قتل قرار دے دیا

?️ 8 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے

 روس گیس کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے:   فرانس 

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:    روسی کمپنی Gazprom کی طرف سے فرانسیسی کمپنی Engie

کیا تبدیلی آئی ہے؟؛شام میں امریکی اہداف کے بارے میں شامی اخبار کا تجزیہ

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی اخبار الوطن نے ایک تجزیاتی مضمون میں شام میں امریکی

پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی روکی جائے، پی ٹی آئی کے عالمی تنظیموں کو خطوط

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما اسد قیصر نے

بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظرئیے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت

?️ 9 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے