اسلام آباد (سچ خبریں)سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کاخدشہ پیدا ہو گیا ہے اور قیمتوں کے اضافے کا امکان بڑھ گیا ہےاوریہ خدشہ فیڈرل بیورو آف ریونیو نے سی این بی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں اضافہ کرنے کے بعد پیدا ہوا ہے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 60 روپے 53 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے عوام پر سی این جی بم گرانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کےلیے ریجن تو کےلیے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 60 روپے 53 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔
سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 134 روپے 57 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 74روپے 4پیسے فی کلو تھی، ریجن ٹو میں میں سندھ اور پوٹھوہار کے سوا پنجاب شامل ہیں۔
ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 58 روپے 34 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ریجن ون کےلیے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 128 روپے 11 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس قیمت 69 روپے 57 پیسے فی کلو تھی، ریجن ون میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، راولپنڈی اسلام آباد اور گجرات شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی حکومت گوگل کی سرچ انجن ’کروم‘ پر اجارہ داری ختم کرنے کی خواہاں
نومبر
آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ سکتےہیں: اسد عمر
جنوری
سندھ ہائیکورٹ میں پیکا کےخلاف درخواست پر وفاقی وزارت اطلاعات اور دیگر فریقین کو نوٹس
مارچ
یمن پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے پانچ مقاصد
فروری
ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے پی ٹی آئی ڈور ٹو ڈور مہم چلائے گی۔
جولائی
صیہونی حکومت کے ستارے گردش میں
جون
سفارتخانوں کا ناروا طرز عمل مزید نہیں چل سکتا
مئی
پاکستان سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا
مارچ