وزیراعلیٰ نے لاہورسمیت دیگر شہروں میں سموگ کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کر دئے

پنجاب

?️

لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہورسمیت دیگر شہروں میں سموگ کے تدارک کیلئے ضروری اقدامات پر موثر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ سموگ انسانی صحت کیلئے مضرہے، موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں اورسموگ کا سبب بننے والی عوامل پر قابو پانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے باوجود فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نعتی یونٹس کو امیشن (Emission) کنٹرولی سسٹم لگانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں اوراس ضمن میں خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کیلئے عوام شعورو آگاہی پیداکی جائے۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

جولانی اور صدام کی بیٹی کی عراق کے خلاف خطرناک سازش

?️ 14 فروری 2026سچ خبریں:ایک شامی سیاسی کارکن نے دعویٰ کیا ہے کہ جولانی حکومت

صدر مملکت کی طرف سے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری

?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 156

افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار اور امریکہ کی مسلسل وعدے خلافیاں

?️ 10 مارچ 2021(سچ خبریں) افغانستان میں امن کے قیام کے لیئے پاکستان نے ہمیشہ

صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت میں کیوبا بھی شامل

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: کیوبا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے

پاکستان واضح کرچکا، کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل

?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے

شہزادوں کے تنازعہ پر قابو پانے کے لیے امریکی داخلہ؛ انصار اللہ کے ساتھ جنگ ​​کو ترجیح دی جائے

?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی اور اماراتی ہم منصبوں

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان و دیگر کیخلاف نیب ریفرنس دائر

?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کیس

صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے کے16 فلسطینی اغوا

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے 16 فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے