ایران کی قیادت یا نظام پر حملہ ہوا تو پاکستانی عوام کا ردعمل سخت ہوگا؛جماعت اسلامی کا انتباہ 

ایران کی قیادت یا نظام پر حملہ ہوا تو پاکستانی عوام کا ردعمل سخت ہوگا؛جماعت اسلامی کا انتباہ 

?️

سچ خبریں:جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے امریکہ اور اسرائیل کی ایرانی قیادت کے خلاف دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران، اس کے نظام یا رہبرِ معظم پر کوئی حملہ کیا گیا تو پاکستانی عوام شدید اور فیصلہ کن ردعمل دیں گے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور معروف سیاسی و مذہبی رہنما لیاقت بلوچ نے امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے آیت‌اللہ سید علی خامنہ‌ای کے خلاف دی گئی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران، اس کی قیادت یا نظام پر ذرا سا بھی حملہ ہوا تو پاکستانی عوام کا ردعمل نہایت سخت اور قاطع ہوگا۔
 انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو جیسے رہنما بے بنیاد دعووں جیسے ایران کی نابودی، نظام کی تبدیلی اور ہر قیمت پر سزا دینے کی باتیں کرتے رہے ہیں، لیکن عملی میدان میں ناکامی ان کا مقدر بنی ہے۔
لیاقت بلوچ کے مطابق، ایران پر حملے اور بمباری کے باوجود امریکہ اور اسرائیل کو واضح شکست کا سامنا ہوا، اور اب وہ اس شکست کو چھپانے کے لیے ایرانی رہبر کی جان کو نشانہ بنانے کی باتیں کر رہے ہیں، جو نہ صرف عالمی امن کے لیے خطرناک ہے بلکہ یہ ایک آزاد اور خودمختار ملک کی خودمختاری پر حملہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امریکی صدر کے بیانات اور عزائم کی سختی سے مذمت کرتے ہیں،لیاقت بلوچ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا اور کہا کہ یہ حقیقت بین الاقوامی عدالتوں میں بھی ثابت ہو چکی ہے،انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ اور عالمی ادارے ایک نہایت نازک دوراہے پر کھڑے ہیں اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے زور دے کر کہا،اگر خدا نخواستہ ایران یا اس کی قیادت پر کوئی بھی حملہ کیا گیا تو پاکستان کے عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے،اختتام پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور حکومت ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ایرانی قوم نے بھی ہمیشہ اس حمایت کی قدر کی ہے،کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں پاکستانی عوام کا ردعمل نہایت شدید اور فیصلہ کن ہوگا۔

مشہور خبریں۔

جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔ مشعال ملک

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال

شہباز شریف سے کہا اپوزیشن میں آ جائیں ورنہ کہیں آپ ہماری تحریک کا نشانہ نہ بن جائیں، فضل الرحمن

?️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جنوری میں 90 فیصد کم ہو کر 24 کروڑ ڈالر

?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توازنِ ادائیگی کے بحران کی وجہ سے درآمدات پر

نیو کیسل کلب کی خریداری سعودی عرب کی ایک غیر انسانی ریکارڈ کو دفن کرنے کی تازہ کوشش

?️ 10 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی عرب انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت کے باوجود

آج دھوکے باز اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان

?️ 10 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران

رشتہ دار ناراض ہو جائیں پروردگارکو ناراض نہ کیا جائے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

?️ 27 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

?️ 31 جولائی 2025مری (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف

کورونا کا شکار ہونے کے بعد صدر مملکت کی صحت کے بارے میں خبر سامنے آگئی

?️ 13 اپریل 2021اسلام آبا(سچ خبریں) کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگنے کے بعد صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے