?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) توازنِ ادائیگی کے بحران کی وجہ سے درآمدات پر جاری پابندیوں کے سبب پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جنوری میں 90.2 فیصد کمی کے بعد 24 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 47 کروڑ روپے تھا جو کم ہو کر 24 کروڑ ڈالر پر آ گیا ہے جبکہ گزشتہ مہینے دسمبر کے 29 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں خسارے میں 16.55 فیصد کمی ہوئی۔
پاکستان کا توازن ادائیگی کا دائمی مسئلہ ہے جس میں گزشتہ برس اضافہ ہو گیا اور زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر خطرناک سطح پر آگئے ہیں، 10 فروری تک مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 20 کروڑ ڈالر تھے جس سے بمشکل تین ہفتوں کی درآمدات کی جاسکتی ہیں۔
ڈالر کے انخلا کو روکنے کے لیے حکومت نے اس وقت تک درآمدات پر پابندی عائد کر دی ہیں اور صرف ضروری اشیائے خور و نوش اور ادویات کی درآمدات کی اجازت دی جارہی ہے جب تک عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے بیل آؤٹ پیکیج کی بحالی نہیں ہو جاتی۔
اسمٰعیل اقبال سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ فہد رؤف نے بتایا کہ گھٹتا ہوا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ کم زرمبادلہ کے ذخائر کا نتیجہ ہے۔
حکومت کی جانب سے زرمبادلہ بچانے کے لیے درآمدات پر پابندی کی حکمت عملی دو دھاری تلوار ثابت ہوئی ہے کیونکہ متعدد صنعتوں کا آپریشنز جاری رکھنے کے لیے درآمدی خام مال پر انحصار ہے۔
نتیجتاً مختلف شعبوں میں متعدد کمپنیوں نے اپنے آپریشنز معطل کر دیے یا پیداوار میں کمی کردی جس کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 7 مہینے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 67.13 فیصد کمی ہے۔
جنوری میں 3 ارب 92 کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئی جب گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 7.3 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے جبکہ دوسری جانب برآمدات بھی 4.29 فیصد گر کر 2 ارب 21 کروڑ ڈالر پر رہ گئیں جو گزشتہ مہینے 2 ارب 31 کروڑ ڈالر تھیں۔
ترسیلات زر بھی 9.89 فیصد کمی کے بعد ایک ارب 89 کروڑ ڈٓالر ریکارڈ کی گئیں جو دسمبر میں 2 ارب 10 کروڑ ڈالر تھیں۔


مشہور خبریں۔
سابق حکمرانوں کی توجہ صرف ذاتی مفادات پرتھی: عثمان بزدار
?️ 23 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں
اگست
15 یورپی ممالک صیہونی حکومت کے تعمیری منصوبے کے مخالف
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: پندرہ یورپی ممالک نے جمعہ کے روز عبوری صیہونی حکومت
مئی
وزیراعظم کی پاکستان ریلوے کی بہتری کیلئے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت
?️ 22 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلوے خصوصاً
نومبر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کرانے کی منظوری دے دی
?️ 3 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی
مارچ
پنجاب حکومت کا وفاق کو سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس کرنے سے انکار
?️ 21 ستمبر 2022 لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے لاہور
ستمبر
صیہونی پولیس نے جارحیت کہاں سے سکیھی ہے؟برطانوی اخبار کی زبانی
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے آباد کاروں کے خلاف صیہونی پولیس کے
اگست
تمام تر دباؤ اور ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے
?️ 1 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر
الیکشن کمیشن کوحلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ کرانا چاہیے، سعید غنی
?️ 17 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا
فروری