یورپی ممالک آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ٹیکس کی ادائیگی پر آمادہ: بلومبرگ

آبنائے ہرمز

?️

سچ خبریں:بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق متعدد یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی اپنی کشتیوں کے لیے ایران اور عمان کو ٹیکس ادا کرنے کے تصور کو قبول کر لیا ہے، جبکہ اس حوالے سے اخراجات کی حتمی مقدار ابھی طے نہیں ہوئی۔

خبر رساں ادارے بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ متعدد اہم یورپی ممالک نے اس تجویز کو قبول کر لیا ہے کہ ان کی کشتیوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران ایران اور عمان کو ٹیکس ادا کرنا ہوگی۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے بعد اس قسم کے اخراجات سے بچنا ممکن نہیں رہا۔

رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کے ساحلی عرب ممالک کے بعض عہدیدار بھی، اگرچہ سرکاری مؤقف میں مختلف رائے پیش کرتے ہیں، لیکن غیر سرکاری سطح پر اس تجویز کی حمایت کر رہے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق، آبنائے ہرمز سے گزرنے والی کشتیوں سے وصول کی جانے والے ٹیکس کی مقدار ابھی تک واضح نہیں ہے، تاہم یورپی ممالک نے ایرانی اور عمانی حکام سے درخواست کی ہے کہ کشتیوں کے ساتھ ان کی قومی شناخت کی بنیاد پر کوئی امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے عمان نے یورپی حکام کو آگاہ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جنگ سے پہلے والی صورتحال کی بحالی ممکن نہیں رہی۔ اس کے علاوہ اس آبی گزرگاہ سے گزرنے والی کشتیوں کو آلودگی کے خاتمے سے متعلق خدمات اور جہاز رانی کی سہولیات کے اخراجات بھی برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری اور کیوبا کے سفیر کے درمیان اہم ملاقات

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور کیوبا کے

مری میں 1 ہزار سے زائد پھنسے افراد کو کھانا فراہم کیا گیا

?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

فلسیطینیوں کی نفسیاتی جنگ؛ قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں صہیونی ریاست کی تذلیل

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین نے صہیونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے

ماہرین نے پھلوں کے چھلکوں پر تجربہ کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی

?️ 22 ستمبر 2021سنگاپور سٹی (سچ خبریں) ماہرین نے پھلوں کے چھلکوں پر تجربہ کر

برازیل کے طلباء کا حکومت سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: برازیل کی یونیورسٹیوں کے طلباء نے یونیورسٹیوں میں دھرنا دے

یوکرین کے معاملے میں ماسکو کی باکو کو تین مرحلوں کی وارننگ؛ توانائی کی جنگ سے سفارتی پیغام تک

?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: ماسکو بیک وقت فوجی، اقتصادی اور سیاسی ہتھیاروں کا استعمال

حکومت کا اصل کام عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے: وزیراعظم

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا

بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا۔ لیاقت بلوچ

?️ 18 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے