?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کو مؤخر کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام فریقین کو 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو بجٹ میں کیے گئے اقدامات پر اعتماد میں لیتے ہوئے بڑی صنعتوں بشمول سیمنٹ، اسٹیل، چینی، تیل اور گیس، کھاد، ایل این جی ٹرمینلز، ٹیکسٹائل، بینکنگ، آٹو موبائل، کیمیکلز، مشروبات اور سگریٹ پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا۔
فنانس ایکٹ 2022 کے ذریعے حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک نیا سیکشن سی-4 شامل کر کے زیادہ آمدنی والے افراد پر ایک سپر ٹیکس نافذ کیا تھا۔
اس سیکشن کے ذریعے ایف بی آر نے مالی سال 2022 میں 15 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والے 13 شعبوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا تھا۔
ان شعبوں میں اسٹیل، بینکنگ، سیمنٹ، سگریٹ، کیمیکل، مشروبات اور مائع قدرتی گیس کے ٹرمینلز، ایئر لائنز، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، شوگر ملز، تیل، گیس اور کھاد کے شعبے شامل ہیں۔
اس کے بعد سے اس فیصلے کو ملک کی تقریباً تمام ہائی کورٹس میں مختلف بنیادوں پر چیلنج کیا گیا تھا۔
اسی طرح سندھ ہائی کورٹ میں فنانس ایکٹ 2022 کی شقوں کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے کے لیے 100 سے زائد درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2022 میں ماضی میں کیے گیے کاروبار پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔
اس پر 22 دسمبر 2022 کو سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے گزشتہ مالی سال سے ٹیکس کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ٹیکس کا اطلاق آئندہ ٹیکس سال سے ہوگا۔
تاہم اس پر حکومتِ پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔
مذکورہ اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو 4 فیصد سپر ٹیکس کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
قبل ازیں 6 فروری کو سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے عبوری حکم نامے میں ترمیم کرتے ہوئے زائد آمدن والے ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنا 50 فیصد سپر ٹیکس براہ راست فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جمع کرائیں۔
مشہور خبریں۔
مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے:وزیر اعظم
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی
دسمبر
فردوس اعوان کی اپوزیشن پر تنقید، حکومت اکیلے مافیاز سے نہیں لڑ سکتی
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ڈاکٹر فردوس اعوان نے اپوزیشن کو ہدف تنقید
اپریل
سیاسی تعطل ختم کرنے کیلئے پلڈاٹ کا فریقین سے مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کا مطالبہ
?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ)
مئی
صنعا میں یمنی عوام پر سعودی ڈرون گرا
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: یمنی میڈیا نے آج منگل کو مرکز شہر صنعا میں
مئی
صیہونی جیلوں میں 700 بیمار فلسطینی قیدی
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کے ایک تحقیقی مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں
جون
پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اگلا راؤنڈ واشنگٹن میں ہوگا۔ ذرائع
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ
اکتوبر
چینی فوج زیادہ جارح اور خطرناک ہو گئی ہے:امریکی عہدہ دار
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے مشرقی ایشیا کے دورے کے
جولائی
صوبائی حکومت واجبات کی ادائیگی میں تاحال ناکام، پشاور بی آر ٹی بند ہونے کے قریب
?️ 3 جون 2023پشاور: (سچ خبریں) صوبائی حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے
جون