?️
سچ خبریں:اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ صہیونی معاشرے کے اندر موجود دراڑیں یہ بتاتی ہیں کہ صیہونی حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔
النشرہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر کہا کہ صیہونی حکومت میں دراڑیں اس غیر قانونی حکومت کے انحطاط کے آغاز کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں یوم قدس کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج مسجد الاقصی غاصب صیہونی بغاوت کے خلاف ثابت قدم ہے،وہ اس مقدس عمارت کی تاریخی اور مذہبی یادگاروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن خدا کے فضل سے وہ کامیاب نہیں ہوئے
انہوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر مزاحمت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطین کے اندر اور باہر فلسطینی عوام بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت میں صف اول کی حیثیت رکھتے ہیں۔
تحریک حماس کے سیاسی عہدیدار نے مقبوضہ علاقوں اور بین الاقوامی میدان کے اندر رونما ہونے والی تبدیلیوں اور صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تبدیلیوں میں سے ایک وہ خلا ہے جو صیہونی حکومت کے خاتمے کے راستے پر نظر آرہا ہے۔
تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے کہا کہ ایک اور تبدیلی یہ ہے کہ ہم ایک نئے بین الاقوامی نظام کا سامنا کر رہے ہیں جس میں طاقت کے نئے مظہر سامنے آرہے ہیں ،ہمیں ایک ایسے دور کا سامنا ہے جس میں عالمی سطح پر امریکہ کے اثر و رسوخ کا خاتمہ ہو رہا ہے۔
ہنیہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے متعدد ممالک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور یمن کی صورتحال ان میں سرفہرست ہوگی،انہوں نے مزید کہا کہ ان تبدیلیوں کی بنیاد پر میں کہتا ہوں کہ ہم ایک اہم پوزیشن پر ہیں جبکہ اسرائیل خدا کی مدد سے تباہ ہو جائے گا۔


مشہور خبریں۔
صہیونی اہلکار کی شمال میں الاقصیٰ طوفان کے دوبارہ آنے پرتشویش
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی حکام اور حلقوں کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کی
جنوری
کشمیریوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے تنازعہ کشمیری کا فوری اور دیر پاحل ضروری ہے، میر واعظ
?️ 16 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ
مئی
امریکہ میں 40 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن کی صورتحال
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی سینیٹ نے 60 کے مقابلے میں 40 ووٹوں سے حکومتی
نومبر
آرمی چیف کی بلوچستان میں سیکیورٹی استحکام کی یقین دہانی
?️ 30 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں سیکیورٹی
جنوری
یوکرین جنگ کے نتائج سے نمٹنے کے لیے چھ عرب ممالک کا اجلاس
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: چھ عرب ممالک، جنہیں عرب کمیونیکیشن گروپ کے نام سے
جون
لجیئم کے ماہر معاشیات: امریکی تسلط اپنے خاتمے کے قریب ہے
?️ 20 مارچ 2026سچ خبریں: بیلجیئم کے ایک ماہر اقتصادیات اور صحافی کا خیال ہے:
مارچ
سعودی عرب تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین جنگ کی بنا
جون
افغان صدر کی طالبان کو نصیحت
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:افغان صدر نےاپنے ایک بیان میں طالبان کو نصیحت کرتے ہوئے
جولائی