عمران خان نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کر لیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے چوہدری رشید کو نامزد کر دیا۔

دارالحکومت مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس تاخیر شروع ہو چکا ہے۔جب کہ پیپلز پارٹی نے چوہدری یاسین کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمٰی کا امیدوار نامزد کر دیا۔

چوہدری یاسین کو پیپلز پارٹی کے 12،ن لیگ کے7،جے کے پی پی اور ایم سی کے 1 رکن کی حمایت حاصل ہے۔ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کیلئے مطلوبہ ارکان سے زیادہ کی حمایت چوہدری یاسین کو حاصل ہے۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہو گا جس میں متوقع طور پر 15 ویں وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔

اجلاس میں اسپیکر اسمبلی قائد ایوان کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کریں گے،شیڈول جاری ہونے کے دو دن کے اندر نئے قائد ایوان کا انتخاب لازمی ہو گا تاہم اسمبلی قواعد ایک دو کو معطل کر کے آج ہی کے دن قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 52 ارکان میں سے 31 کا تعلق تحریک انصاف، 12 کا پیپلز پارٹی اور 7 کا ن لیگ سے ہے۔ جبکہ دو روز قبل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت شریک چئیرمین آصف زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کے صدر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا حتمی فیصلہ کیا جائے۔پی پی اور ن لیگ کے درمیان طے پائے جانے والے پاور شئیرنگ فارمولے کے تحت آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہو گا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی شہریوں کا پناہ گاہوں کی طرف بھاگنا ناقابلِ یقین ہے:سابق صیہونی وزیر جنگ 

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ آویگدور لیبرمن نے یمن کے میزائل

شمالی غزہ کے محلّوں کی منظم تباہی اور دھماکوں کا سلسلہ بدستور جاری

?️ 26 دسمبر 2025شمالی غزہ کے محلّوں کی منظم تباہی اور دھماکوں کا سلسلہ بدستور

عراق کے وزیر اعظم کے خلاف شکایت درج

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی صحافی زہیر قاسم حسن نے ملک کے وزیر

فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف یورپی کمیشن کی کارروائی

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کمیشن نے میٹا کمپنی کا کیس دوبارہ کھول دیا

طالبان: قطر افغانستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کی وزارت صنعت و تجارت نے اعلان کیا

پی ٹی آئی میں ایک فیکٹر خود مائنس ون کررہا ہے۔ فیصل واوڈا

?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ

عربوں کو یمن میں ملیشیا کی حمایت کے بجائے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کی ضرورت

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک سرکردہ رکن محمد علی

نیو یارک پولیس کا 9 سالہ بچی کے ساتھ غیر انسانی سلوک

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے شہر نیویارک کے روچسٹر علاقہ کی پولیس نے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے