آرمی چیف کی بلوچستان میں سیکیورٹی استحکام کی یقین دہانی

آرمی چیف سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی و دیگر امور پر تبادلہ خیال

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے بلوچستان میں سیکیورٹی استحکام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیکیورٹی، استحکام و ترقی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، آرمی چیف نے پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، آرمی چیف کو ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے سمیت سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، آرمی چیف کو ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے سمیت سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیچ کا بھی دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو دور دراز علاقوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، پاک فوج کے سربراہ نے ایف سی کی خواتین اہلکاروں کی ہمت افزائی کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج صوبائی حکومت کے ساتھ امن و استحکام کے لیے بھرپور تعاون کرتی رہے گی، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا مطلب ملک کی ترقی ہے، دشمن قوتوں کی خلل ڈالنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں آج خفیہ رائے شماری کے ذریعے

عمران خان نے قوم کے خلاف سازش کی جس کی آڈیو آچکی ہے، وزیر اعظم

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران

سالانہ آبی کوٹہ منقطع کرنے کا فیصلہ؛ اردن کو صیہونیوں کی خدمت کا صلہ

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت نے اردن کی وسیع سیاسی و سلامتی تعاون کے

ایہود باراک: اسرائیل دنیا میں نفرت انگیز حکومت بن چکا ہے

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: سابق وزیر اعظم اور صیہونی حکومت کے جنگی وزیر ایہود

اسماعیل ہنیہ کا دنیا کے آزاد لوگوں کے نام آخری پیغام

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے

پاکستان میں فلسطین کی حمایت میں سینکڑوں ڈاکٹروں کا مارچ

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت

شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید

?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری

سرایا القدس نے جنین میں 3 مجاہدین کی شہادت کی اطلاع دی

?️ 28 اگست 2026سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی سے وابستہ سرایا القدس نے مغربی کنارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے