سپریم کورٹ کا تمام فریقین کو 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کو مؤخر کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام فریقین کو 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو بجٹ میں کیے گئے اقدامات پر اعتماد میں لیتے ہوئے بڑی صنعتوں بشمول سیمنٹ، اسٹیل، چینی، تیل اور گیس، کھاد، ایل این جی ٹرمینلز، ٹیکسٹائل، بینکنگ، آٹو موبائل، کیمیکلز، مشروبات اور سگریٹ پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا۔

فنانس ایکٹ 2022 کے ذریعے حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک نیا سیکشن سی-4 شامل کر کے زیادہ آمدنی والے افراد پر ایک سپر ٹیکس نافذ کیا تھا۔

اس سیکشن کے ذریعے ایف بی آر نے مالی سال 2022 میں 15 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والے 13 شعبوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا تھا۔

ان شعبوں میں اسٹیل، بینکنگ، سیمنٹ، سگریٹ، کیمیکل، مشروبات اور مائع قدرتی گیس کے ٹرمینلز، ایئر لائنز، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، شوگر ملز، تیل، گیس اور کھاد کے شعبے شامل ہیں۔

اس کے بعد سے اس فیصلے کو ملک کی تقریباً تمام ہائی کورٹس میں مختلف بنیادوں پر چیلنج کیا گیا تھا۔

اسی طرح سندھ ہائی کورٹ میں فنانس ایکٹ 2022 کی شقوں کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے کے لیے 100 سے زائد درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2022 میں ماضی میں کیے گیے کاروبار پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔

اس پر 22 دسمبر 2022 کو سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے گزشتہ مالی سال سے ٹیکس کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ٹیکس کا اطلاق آئندہ ٹیکس سال سے ہوگا۔

تاہم اس پر حکومتِ پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

مذکورہ اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو 4 فیصد سپر ٹیکس کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں 6 فروری کو سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے عبوری حکم نامے میں ترمیم کرتے ہوئے زائد آمدن والے ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنا 50 فیصد سپر ٹیکس براہ راست فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جمع کرائیں۔

مشہور خبریں۔

کیا سعودی عرب امریکی محور سے دور ہو رہا ہے؟

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی عرب کو صیہونی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی ٹرین میں

یمن میں جنگ کے خاتمے کے خلاف امریکہ کی سنگباری کا تسلسل

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:قیدیوں کے امور کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ نے

مولانا فضل الرحمٰن کا عمران خان پر نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کا الزام

?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا

اسرائیل ایک تباہ حال معاشرہ ہے: صیہونی تحقیقی ادارہ

?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم نے اس مرکز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے

وینس سوئیس پہنچے ؛ ایران امریکہ مذاکرات کے ایجنڈے پر پہلا آئٹم لبنان

?️ 21 جون 2026سچ خبریں:  امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس واشنگٹن اور تہران

پاکستان اسٹیل ملز نجکاری پروگرام کی فہرست سے خارج

?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام کی فہرست

ایران کے بارے میں ٹرمپ کا نہ ختم ہونے والا وہم

?️ 11 اگست 2026سچ خبریں: امریکی دہشت گرد ریاست کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک

ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا مطلب ہمارے خلاف جارحیت ہے: حزب اللہ

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں: حزب اللہ نے واضح کر دیا ہے کہ ایران کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے