?️
لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے صوبے میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کی وضاحت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد شہزاد شوکت نے درخواست دائر کی جس میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سنگل بینچ کے فیصلے کی تشریح کی درخواست کی گئی ہے۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گورنر پنجاب کی اپیل پر سماعت کی۔
گورنر پنجاب کے وکیل شہزاد شوکت نے موقف اختیار کیا کہ آئین اور الیکشن ایکٹ دو الگ الگ چیزیں ہیں، آئین کے مطابق گورنر کا کردار غیرسیاسی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے لیے گورنر کے پاس سمری آئی، گورنر اس عمل کا حصہ نہیں بنے اور سمری پر دستخط نہیں کیے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گورنر آرٹیکل 105 کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کے پابند نہیں، اگر گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو پھر گورنر تاریخ دینے کے پابند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سنگل بینچ نے الیکشن کی تاریخ کے لیے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کی ہدایت کی لہٰذا سنگل بینچ کے فیصلے میں گورنر سے مشاورت کے حوالے جو لکھا ہے اسے حذف کردیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن، تحریک انصاف سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی۔
سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو تاریخ سے متعلق گورنر سے مشاورت کا حکم دیا تھا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے میں حقائق اور حالات کو بالکل فراموش کردیا گیا ہے، یہ واضح طور پر غیرقانونی ہے اس لیے اس فیصلے کو خارج کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سنگل رکنی بینچ تاریخ رکھنے اور الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے آئین پاکستان کی شقوں کے ساتھ ساتھ الیکشن ایکٹ 2017 پر غور کرنے میں ناکام رہا کیونکہ قانون کے تحت اگر گورنر اسمبلی تحلیل کرتا ہے تو وہ الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کا پابند ہے لیکن اس معاملے اسمبلی گورنر نے تحلیل نہیں کی اس لیے ان کی جانب سے تاریخ مقرر کرنے کا سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔
درخواست گزار نے کہا کہ گورنر کے پاس ایسا کوئی آئینی اختیار نہیں کیونکہ گورنر نے اسمبلی تحلیل پر دستخط ہی نہیں کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ معزز عدالت نے گورنر کو تاریخ کے تعین کے لیے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی ہدایت کی ہے لیکن یہ فیصلہ سراسر غیرقانونی ہے کیونکہ آئین پاکستان اور الیکشن کمیشن ایکٹ دونوں میں ہی ایسا کوئی قانون نہیں ہے جو گورنر کو اس کا پابند کرتا ہو۔
درخواست میں کہا گیا کہ اب الیکشن کئی تاریخ کے تعین کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے مشاورت کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہے اور گورنر اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی سفارش پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ حکمنامے کو خارج نہ کیا گیا تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا لہٰذا عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ سنگل بنچ کے فیصلے کی تشریح کرے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کا حکم دیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے اور اسی لیے الیکشن کا شیڈول فوری طور پر جاری کیا جائے۔
فیصلے میں کہا گیا تھا ہے کہ ’الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صوبے کے آئینی سربراہ گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نوٹیفکیشن کے ساتھ فوری کرے اور یقینی بنائے کہ انتخابات آئین کی روح کے مطابق 90 روز میں ہوں‘۔


مشہور خبریں۔
کیف کے حق میں ماسکو کی جائیداد ضبط
?️ 12 فروری 2023گزشتہ سال فروری کے آخر میں یوکرین پر روس کے حملے کے
فروری
ایران کے خلاف جنگ میں نیتن یاہو کے ناکام اہداف کی پردہ کشائی
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: مائیکرون میٹ کے عبری زبان کے پورٹل پر آج شائع
جون
سنٹکام کا 116 تجارتی جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ
?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پر
مئی
گولان: "فرات کے آتش فشاں” "الجولانی” کی نظروں کے نیچے؛ دمشق کے حکمرانوں کی طرف سے سبز روشنی یا نااہلی؟
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: روسی مفادات کے خلاف مسلح گروہ کی نقل و حرکت
مئی
ریپبلکنز کا بائیڈن کے خلاف سیاسی ہتھیار
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ نے کانگریس میں ریپبلکنز کی جانب
ستمبر
مغرب کو ہمارا احترام کرنا چاہیے: پیوٹن
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو سوچی
ستمبر
طاقت کا بے جا استعمال/ سوڈان میں فعال سیاسی قوتوں کے انتظامات پر ایک نظر
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ان دنوں میڈیا حلقوں کی توجہ سوڈان کی حکمران قوتوں اور
اپریل
قومی عزم اور پیشہ ورانہ تیاری سے ہی کامیابی ملتی ہے: ترجمان پاک فوج
?️ 27 فروری 2022راولپنڈی ( سچ خبریں ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر
فروری