🗓️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی، آل راؤنڈر افتخار احمد اور سابق کھلاڑی محمد عامر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے عوام سے 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’ووٹنگ صرف ہمارا حق نہیں بلکہ یہ ایک طاقت بھی ہے‘۔
انہوں نے عوام کو کل، 8 فروری کو، ووٹ ڈالنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے اچھے مستقبل کے لیے ووٹ ڈالیں‘۔
دوسری جانب کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلر محمد عامر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’8 فروری کو ووٹ کاسٹ کرنا مت بھولیں، پاکستان کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ کے ووٹ کی اہمیت ہے‘۔
آل راؤنڈر افتخار احمد نے ٹوئٹ کیا کہ وہ پاکستانیوں سے اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ ووٹ کا بائیکاٹ نہیں کریں بلکہ ووٹ لازمی ڈالیں۔
انہوں نے لکھا کہ ملک اور قوم کے لیے جسے آپ بہتر سمجھتے ہیں انہیں منتخب کریں۔
سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ایکس پر لکھا کہ 8 فروری پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم دن ہے، ہم سب اپنی تقدیر، اپنے نظام اور طرز زندگی کو بدلنا چاہتے ہیں اور جب ہم ووٹ دیتے ہیں تو ہم اس طاقت کو بہترین انتخاب کے لیے استعمال کرتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہمارا حق ہے، اس لیے باہر نکلیں اور ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں پاکستان زندہ باد۔’
یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہیں، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں، جگہ جگہ ریلیاں اور سیاسی جھنڈے اور بینرز بھی آویزاں ہیں۔
ایک جانب ملکی خراب معیشت، دہشت گردی، مہنگائی، کرائم اور دیگر مشکلات نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے وہیں کل ہونے والے عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کریں گے۔
اسی تناظر میں کرکٹرز سمیت کئی نامور پاکستانی اداکار بھی عوام کی حوصلہ افزائی اور شعور بیدار کرنے کے لیے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مداحوں کیلئے بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کا کیا ہے پیغام؟
🗓️ 28 فروری 2021بمبئی {سچ خبریں} بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن
فروری
گوٹیرس نے جنگ بندی اور یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھولنے کا کیا مطالبہ
🗓️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے انتھونی گوٹیرس نے
جنوری
اٹلی کی ریاض کو اسلحے کی فروخت پر پابندی منسوخ
🗓️ 1 جون 2023سچ خبریں:اطالوی حکومت نے اپنی کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان
جون
لاکھوں شامی مہاجرین کب تک اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے؟ الجولانی کا بیان
🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:تحریر الشام دہشت گرد گروپ کے سربراہ نے شامی مہاجرین کو
جنوری
بھارتی اینکر نے مودی کا اصلی چہرہ دیکھا دیا: چوہدری محمد سرور
🗓️ 17 جنوری 2021بھارتی اینکر نے مودی کا اصلی چہرہ دیکھا دیا: چوہدری محمد سرور
جنوری
جولان میں مزید معاون فوجوں کی آمد
🗓️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے نیوز
دسمبر
سی پیک کے ذریعے پورے خطے میں معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی: مراد سعید
🗓️ 26 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ
ستمبر
امریکہ اور چین کی فوجی کشمکش کا نتیجہ انسانی تہذیب کی تباہی
🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے وال سٹریٹ جرنل کو
مئی