سچ خبریں:جمہوریہ آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی مدد سے ملک باکو میں سائبر سیکورٹی سینٹر قائم کرنے جا رہا ہے جہاں اس حکومت کے ماہرین کو تربیت دی جائے گی۔
ٹرینڈ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان میں صیہونی حکومت کے تعاون سے سائبر سیکورٹی سینٹر قائم کیا جائے گا،اس سلسلے میں آذربائیجان کے ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے وزیر رشاد نبییف کی قیادت میں ایک وفد نے مقبوضہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
آذربائیجان کی ڈیجیٹل ترقی اور نقل و حمل کی وزارت کے مطابق اس ملک کی الیکٹرانک سیکورٹی سروس اور صیہونی حکومت کی “ٹیکنیون” یونیورسٹی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت آذربائیجان سائبر سکیورٹی سینٹر، جو معاہدے کے تحت کام شروع کرے گا، اگلے تین سالوں میں 1000 سے زائد ماہرین کو تربیت دے گا۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ٹیکنین یونیورسٹی کے فیکلٹی کے ذریعہ پڑھایا جائے گا، قابل ذکر ہے کہ یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ صیہونی حکومت کی سائبر سیکورٹی کے میدان میں واضح کمزوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکی ہے اور حالیہ مہینوں میں اس کی سکیورٹی انفراسٹرکچر وغیرہ پر سائبر حملے خود یہ حکومت اس سلسلے میں ان کی پریشانی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔