آذربائیجان کا صیہونیوں کے تعاون سے سائبر سیکورٹی سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ

آذربائیجان

🗓️

سچ خبریں:جمہوریہ آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی مدد سے ملک باکو میں سائبر سیکورٹی سینٹر قائم کرنے جا رہا ہے جہاں اس حکومت کے ماہرین کو تربیت دی جائے گی۔
ٹرینڈ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان میں صیہونی حکومت کے تعاون سے سائبر سیکورٹی سینٹر قائم کیا جائے گا،اس سلسلے میں آذربائیجان کے ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے وزیر رشاد نبییف کی قیادت میں ایک وفد نے مقبوضہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

آذربائیجان کی ڈیجیٹل ترقی اور نقل و حمل کی وزارت کے مطابق اس ملک کی الیکٹرانک سیکورٹی سروس اور صیہونی حکومت کی "ٹیکنیون” یونیورسٹی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت آذربائیجان سائبر سکیورٹی سینٹر، جو معاہدے کے تحت کام شروع کرے گا، اگلے تین سالوں میں 1000 سے زائد ماہرین کو تربیت دے گا۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ٹیکنین یونیورسٹی کے فیکلٹی کے ذریعہ پڑھایا جائے گا، قابل ذکر ہے کہ یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ صیہونی حکومت کی سائبر سیکورٹی کے میدان میں واضح کمزوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکی ہے اور حالیہ مہینوں میں اس کی سکیورٹی انفراسٹرکچر وغیرہ پر سائبر حملے خود یہ حکومت اس سلسلے میں ان کی پریشانی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

🗓️ 27 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکش

عراقی فوج کی داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری

🗓️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی فضائیہ نے دہشت گرد عناصر کے خلاف تازہ ترین کارروائی

جنگی جنون نے نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست کے بعد شدید رسوا کردیا

🗓️ 13 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایسے میزائل جنہوں نے تل ابیب کو ہلا کر

تحقیقی رپورٹ: باقاعدگی سے کافی پینے سے دماغ کی ساخت تبدیل

🗓️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے

اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے، ایرانی صدر

🗓️ 23 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے دورہ لاہور

الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جو دھمکی قبول نہیں کرے گا، ذرائع ای سی پی کا عدالتی وضاحت پر ردعمل

🗓️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی یمن پر 27 بار بمباری

🗓️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے منگل کی رات کو بتایا ہے کہ

سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات پر 1.82 ملین ڈالر کی لاگت

🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں:سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات پر اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے