?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی، آل راؤنڈر افتخار احمد اور سابق کھلاڑی محمد عامر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے عوام سے 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’ووٹنگ صرف ہمارا حق نہیں بلکہ یہ ایک طاقت بھی ہے‘۔
انہوں نے عوام کو کل، 8 فروری کو، ووٹ ڈالنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے اچھے مستقبل کے لیے ووٹ ڈالیں‘۔
دوسری جانب کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلر محمد عامر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’8 فروری کو ووٹ کاسٹ کرنا مت بھولیں، پاکستان کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ کے ووٹ کی اہمیت ہے‘۔
آل راؤنڈر افتخار احمد نے ٹوئٹ کیا کہ وہ پاکستانیوں سے اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ ووٹ کا بائیکاٹ نہیں کریں بلکہ ووٹ لازمی ڈالیں۔
انہوں نے لکھا کہ ملک اور قوم کے لیے جسے آپ بہتر سمجھتے ہیں انہیں منتخب کریں۔
سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ایکس پر لکھا کہ 8 فروری پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم دن ہے، ہم سب اپنی تقدیر، اپنے نظام اور طرز زندگی کو بدلنا چاہتے ہیں اور جب ہم ووٹ دیتے ہیں تو ہم اس طاقت کو بہترین انتخاب کے لیے استعمال کرتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہمارا حق ہے، اس لیے باہر نکلیں اور ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں پاکستان زندہ باد۔’
یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہیں، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں، جگہ جگہ ریلیاں اور سیاسی جھنڈے اور بینرز بھی آویزاں ہیں۔
ایک جانب ملکی خراب معیشت، دہشت گردی، مہنگائی، کرائم اور دیگر مشکلات نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے وہیں کل ہونے والے عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کریں گے۔
اسی تناظر میں کرکٹرز سمیت کئی نامور پاکستانی اداکار بھی عوام کی حوصلہ افزائی اور شعور بیدار کرنے کے لیے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن کی تقدیر خلیج تعاون کونسل سے منسلک ہے :ریاض
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے بحران کے حل کے بہانے سعودی عرب میں
اپریل
ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو کا مذاق اڑایا
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ملاقات میں اپنی ٹیلی فونک تقریر میں
جولائی
ٹرین حادثے کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آگئے
?️ 14 جون 2021گھوٹکی (سچ خبریں) رپورٹ کے مطابق لگیج وین میں حد سے زیادہ
جون
ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ محسن نقوی
?️ 16 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک
نومبر
ٹرمپ نے امریکا کے 901 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ پر دستخط کر دیے
?️ 20 دسمبر 2025ٹرمپ نے امریکا کے 901 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ پر دستخط
دسمبر
امریکہ کو ایران سے سردار سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا ڈر
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے
جنوری
ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں:صیہونی حلقے
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی مقبوضہ علاقوں میں اشتعال بڑھنے اور وزیر جنگ کی برطرفی
مارچ
ججز کےخلاف مہم: آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی سمیت تمام خفیہ اداروں کے کردار کو دیکھنا ہے، عدالت
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار کے
مئی