بگن سے لاپتا ہونے والے 4 ڈرائیورز کی لاشیں مل گئیں، تشدد کے بعد گولیاں مارنے کا انکشاف

?️

کرم: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم کے علاقے اڑوالی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ لاشیں لاپتا ڈرائیوروں کی ہیں، جو گزشتہ روز بگن میں امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں کے قافلے پر حملے کے بعد لاپتا ہو گئے تھے۔

لوئر کرم کے علاقے اڑوالی سے ملنے والی ڈرائیورز کے لاشوں کے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تھے، کرم پولیس کے مطابق ڈرائیوروں کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ مرنے والے ڈرائیورز کی لاشیں لوئر کرم علی زئی ہسپتال پہنچادی گئی ہیں، جاں بحق ڈرائیوروں کا تعلق ضلع کرم سے ہی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 4 دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ہنگو کے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان نے ٹل سے پاراچنار امدادی سامان لے جانے والی 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر حملے کی تصدیق کی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد انتظامیہ کی صورتحال پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی نے بتایا تھا کہ حملے کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے، قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا تھا کہ حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

کُرم سے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے بتایا تھا کہ جاری حملے میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

سینئر پولیس افسر صہیب گل نے اے ایف پی کو تصدیق کی تھی کہ حملے کے بعد 21 ٹرک علاقے سے پیچھے ہٹ گئے، جب کہ دیگر پھنسے ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا.

?️ 21 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ

بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظرئیے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت

?️ 9 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

شام اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے: بشار اسد

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ بات چیت میں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر چین روانہ

?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 2روزہ دورے پر چین

جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا  کا اہم اعلان

?️ 24 اپریل 2021ٹوکیو(سچ خبریں) جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا نے  اپنی گاڑیوں کی

کراچی: چارسدہ پولیس کو علی وزیر کی دوبارہ گرفتاری اور پوچھ گچھ کی اجازت

?️ 16 دسمبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چارسدہ پولیس

بیٹوں کے ساتھ آڈیشن دینے گئی تو ہدایت کار نے ڈرامے کی پیش کش کردی، منزہ عارف

?️ 11 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) معروف اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ

دو سال میں اسرائیل کی سیاست  کیسے خطرناک بحران میں بدل گئی؟

?️ 7 اکتوبر 2025دو سال میں اسرائیل کی سیاست  کیسے خطرناک بحران میں بدل گئی؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے