?️
لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو طویل عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ منظور وٹو کا تعلق حویلی لکھا سے تھا اور وہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر بھی رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
وٹو خاندان 1985کے بعد ہر دور حکومت میں اقتدار کے ایوانوں میں کسی نہ کسی صورت میں نظر آیا لیکن 2018 کے عام انتخابات میں اوکاڑہ سے میاں منظور وٹو آزاد جبکہ ان کے بیٹے خرم جہانگیر وٹو اور صاحبزادی روبینہ شاہین وٹو پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر صوبائی نشست پر میدان میں آئے مگر الیکشن نہ جیت سکے۔
میاں منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی اب بھی پی ٹی آئی میں ہیں جبکہ وہ خود پیپلز پارٹی میں فعال کردار ادا کرنے کے خواہاں رہے کیونکہ اس سے قبل بھی وہ پیپلز پارٹی کی حمایت سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے اور پارٹی کے صوبائی صدر بھی رہے۔


مشہور خبریں۔
مکہ مکرمہ میں انسانی حقوق کا کارکن گرفتار
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب اپنے سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے
فروری
ٹرمپ سے ملاقات میں ممدانی: اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: نیویارک کے نئے میئر نے غزہ میں اسرائیلیوں کا ذکر
نومبر
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضاف
?️ 9 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت
مارچ
کے-الیکٹرک کا بڑا مالیاتی قدم، پاکستان کا پہلا ریٹیل لسٹڈ سکوک متعارف
?️ 3 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) کے-الیکٹرک نے پاکستان کی مالیاتی تاریخ میں اہم پیش
اگست
اسرائیل اور سعودی عرب کو معمول پر لانے میں کافی وقت لگے گا: بائیڈن
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک صیہونی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے
جولائی
اقلیتوں کی طرف اٹھنے والی ہر نظر کو آہنی ہاتھوں سے روکوں گی، مریم نواز
?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے
مارچ
روس کی فوجی طاقت کے بارے میں برطانیہ کا اہم اعتراف
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:برطانیہ کے دفاعی سربراہ نے روس کی فوجی طاقت اور ممکنہ
دسمبر
صیہونی اخبار کا مغربی پٹی کی مزاحمت کے بارے اہم اعتراف
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ ڈرون
جون