’لندن میں شریف برادران عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں‘

?️

لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے الزام عائد کیا ہے کہ لندن میں شریف برادران عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں، ہم نے کسی کو معاف نہیں کیا، ایسا سسٹم لے کر آئیں گے جس میں اس کا شفاف ٹرائل ہوگا اور ان کو کٹہرے میں لاکر سزائیں دی جائیں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ شہبازشریف بظاہر تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کرنے گیا ہے لیکن وہاں بیٹھ کر شہباز شریف اور نواز شریف عدلیہ کیخلاف سازش تیارکر رہے ہیں، یہ انتقام کی سیاست کرتے ہیں جو پوری زندگی ختم نہیں ہونی، خواجہ آصف خود نہیں بولتا اس کے اندر نواز شریف بولتا ہے، یہ کہتے ہیں انتخابات ہم نے نہیں کرانے کیوں کہ اس کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈر ہے یہ لوگ یہ نہ کہہ دیں ملک بھی ختم ہوگیا ہے، یہ عدلیہ کے خلاف پلاننگ کے تحت کام کر رہے ہیں لیکن اس بار عدلیہ اور کالا کوٹ ایک نیا انقلاب لے کر آئیں گے اور سپریم کورٹ سے بڑا فیصلہ آئے گا، آئی ایم ایف کے ذریعے کچھ بھی نہیں ہونا، پی ڈی ایم نے گند پھیلا دیا ہے جس کو اب تک صرف اعلیٰ عدلیہ نے سنبھالا ہوا ہے، عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کا وقار بلند ہوا ہے، پورا ملک چیف جسٹس کے ساتھ کھڑا ہوگیا ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ چیف جسٹس کو مزید ہمت دے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت کی مدت ختم ہوگئی ہے لیکن یہ اس کے باوجود حکومت کر رہے ہیں، 14 مئی کو انتخابات نہیں ہوئے تو اس کے اثرات مرتب ہوں گے، عمران خان نے قوم کو ایک ایشو پر اکٹھا کر لیا ہے، تحریک انصاف اور ہم پر کیسز بن رہے ہیں، عمران خان کے خلاف 123 کیسز ہو چکے ہیں جب کہ مجھ پر 17 مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور انہوں نے جاتے جاتے ایک بڑی ڈکیتی کی، میرے گھر پر حملے کے دوران موبائل اور پیسے بھی لے گئے، عدالتوں میں صرف جھوٹے مقدمات میں ضمانتوں کے کیس چل رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع

امریکہ جنگی جہاز نہیں دے گا تو روس سے خریدیں گے:ترکی

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی کی دفاعی صنعت کے سربراہ نے F-35 کے بجائے انقرہ

ایران جنگ کے نتائج پر عالمی میڈیا کا تجزیہ؛ عرب ممالک میں واشنگٹن پر بداعتمادی

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد

افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دفتر (یو این اے

7 اکتوبر کے تمام ذمہ دار برطرف، سوائے نیٹن یاہو کے: یدیعوت آحارونوت

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارونوت نے ناداو ایال کے قلم

پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے

مصری دانشور کی ٹرمپ پر شدید شدید تنقید

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:ایک مصری دانشور مصطفی الفقی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی ایوان میں واپسی پر وہ ان کا خیرمقدم کریں گے۔راجا پرویز اشرف

?️ 29 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے