?️
کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہو گئے۔ سیلاب کے بعد معاشی حل بہت مشکل ہو گیا۔ اب پتہ چلے گا کہ گیس کا مسئلہ ہوتا کیا ہے ۔
نجی اخبار کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سوئی سدرن اور نادرن میں گیس کا ضیاع بڑھ کر 20 فیصد ہو گیا ہے، روس سے ایل این جی کی خریداری اور ادائیگی کی بھی بات ہوئی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 70 لاکھ کی گاڑی ہو گئی ہے تو بھائی نہ لو، ہر حکومت بجلی کے شعبے اور نقصانات کا معاملہ اگلے سال حل کرنے کا سوچتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عالمی سطح پر بہت کم دوست ہیں، پاکستان اصلاحات نہیں کرتا اس لیے پیچھے ہے، معاشی ماڈل امپورٹ متبادل پر مبنی ہونا چاہیے۔
مفتاح اسماعیل کا مزید کا کہنا ہے کہ اطلاعات آ رہی تھیں کہ بینک بہت مہنگا ڈالر بیچ رہے ہیں، جس پر اسٹیٹ بینک سے کہا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں، بینکوں کی فرانزک آڈٹنگ کی ہے اور انہیں بہت بڑا جرمانہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے سیاسی ساکھ بحال کرنے اور عوامی مقبولیت حاصل کرنے کیلئے 10 ماہ کافی ہیں،عمران خان غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں جس سے امریکا کی طرف سے شکوک و شبہات کا اظہار ہوتا ہے،پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی مضبوط اور محفوظ ہے،ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے کیے وعدے پورے کیے جائیں گے،ڈونرز کو ٹارگٹڈ سبسڈیز پر کوئی اعتراض نہیں ،بجٹ ریفارمز میں 15 سے 20 فیصد تک کام رہ چکا ہے،توانائی سیکٹر میں ریفارمز کا عمل بھی جاری رہیگا،فیٹف کی میٹنگ ہونے والی ہے،امید ہے پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئیگا،ورلڈ بینک اور دیگراداروں نے سیلاب سے 32.4 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے،سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان پہلے ہی کام کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے۔ احسن اقبال
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا
جولائی
سعودی حکام کیوں پریشان ہیں؟
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب اپنی علاقائی حیثیت کو کمزور ہونے کے خدشات
ستمبر
واٹس ایپ کا بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر
اگست
سائنسدانوں کی شہد کی مکھی سے متعلق اہم تحقیق
?️ 25 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) سائنسدانوں پر مشتمل بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے شہد
نومبر
ٹرمپ کا لبنان میں جنگ بندی کے خاتمے کو روکنے کی کوشش کا دعویٰ
?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صیہونی میڈیا سے گفتگو
اپریل
آئرلینڈ میں بائیں بازو کی جیت کا عالمی پیغام؛ کیتھرین کونولی نے الیکشن کیسے جیتا؟
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: تین نومبر کو آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں کیترین کونولی نے
نومبر
روس ڈونیٹسک صوبے میں گھسنا چاہتا ہے: لندن کا دعویٰ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: اسی وقت جب روسی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ
جون
ڈراما سیریل ’رضیہ‘ نے آئیکون ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا
?️ 18 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) رواں سال نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’رضیہ‘ کی
دسمبر