?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ون مین پارٹی بن گئی ہے، جس کے پاس کوئی اُمیدوار نہیں ہے۔عمران خان پارلیمنٹ میں اپنی 2 سیٹیں کم ہونے پر جشن منانے کا ڈھونگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس پارلیمان میں 172 کا میجک نمبر موجود نہیں۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان اوران کی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کا نتیجہ فارن فنڈڈ فتنے کے الیکشن کمیشن اور اداروں کی جانبداری کے بیانیے کی موت ہے۔
تحریک انصاف کی 8 میں سے 2 مزید سیٹیں ہار کر عمران خان پارلیمنٹ اور حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔ سڑکوں پر یلغار اور وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرکے حکومت نہیں گرائی جاسکتی۔
حکومت بدلنے کے لیے 172 ارکان کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ 6 سیٹیں جیت کر آپ کو اسلام آباد پر یلغار کا لائسنس نہیں مل جاتا ۔وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان نے 8 سیٹوں پر الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کی آٹھ سیٹیں کم کر دیں۔
حکومت کی تبدیلی اسلام آباد پر جتھوں کی یلغار کے ذریعے نہیں ہوگی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو بیک وقت قومی اسمبلی کی6 نشستوں پر جیت کا منفرد اعزاز حاصل ہوا۔ عمران خان کی جیت پاکستان کی فتح ہے۔ نتائج نے ثابت کردیا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کپتان کی کیپٹن اننگز نے 13 جماعتی اتحاد کو کلین بولڈ کر دیا۔
ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورکامیاب امیدواروں کو مبارکباددیتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آج تک ایک امیدوار بیک وقت قومی اسمبلی کی6سیٹوں پر کبھی کامیاب نہیں ہوا۔


مشہور خبریں۔
رفح میں اسرائیل کا قتل امریکہ کے عطیہ کردہ بموں سے
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سی این این نے دھماکہ خیز ہتھیاروں کے ماہرین کا حوالہ
مئی
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کمیٹی کا اجلاس 2 فروری کو طلب
?️ 30 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ
جنوری
امریکی مسلمانوں کے خلاف تشدد میں 70 فیصد اضافہ
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: امریکن اسلامک ریلیشنز ایڈووکیسی کونسل کے مطابق غزہ کے خلاف اسرائیلی
جولائی
ہواوے نے سال کے اختتام پر دوسرا فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ’ہواوے‘ نے سال کے
دسمبر
صہیونیزم کی تاریخ کا ایک ورق، مارکس اینڈ اسپینسر کے منتظمین کی لابنگ
?️ 13 دسمبر 2025 صہیونزم کی تاریخ کا ایک ورق، مارکس اینڈ اسپینسر کے منتظمین
دسمبر
یمن کی انصار اللہ سلامتی کونسل کی قرارداد ایک سیاسی کھیل
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ
جنوری
بھکر: علی امین گنڈاپور نے اہلکاروں پر فائرنگ کی پولیس کا الزام
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بھکر پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق
مارچ
چین کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فاکس بزنس سے بات کرتے ہوئے، باسنیٹ نے کہا کہ
مئی