?️
لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو طویل عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ منظور وٹو کا تعلق حویلی لکھا سے تھا اور وہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر بھی رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
وٹو خاندان 1985کے بعد ہر دور حکومت میں اقتدار کے ایوانوں میں کسی نہ کسی صورت میں نظر آیا لیکن 2018 کے عام انتخابات میں اوکاڑہ سے میاں منظور وٹو آزاد جبکہ ان کے بیٹے خرم جہانگیر وٹو اور صاحبزادی روبینہ شاہین وٹو پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر صوبائی نشست پر میدان میں آئے مگر الیکشن نہ جیت سکے۔
میاں منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی اب بھی پی ٹی آئی میں ہیں جبکہ وہ خود پیپلز پارٹی میں فعال کردار ادا کرنے کے خواہاں رہے کیونکہ اس سے قبل بھی وہ پیپلز پارٹی کی حمایت سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے اور پارٹی کے صوبائی صدر بھی رہے۔


مشہور خبریں۔
ہم امریکہ کے وعدے پر بھروسہ نہیں کر سکتے: عراقی مزاحمت
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عراقی مزاحمتی گروہوں کے کوآرڈینیشن کمیٹی نے جمعرات کے روز
اگست
وزیراعلی پنجاب کا کینسر اور دل کے علاج کیلئے خصوصی کارڈ لانے کا فیصلہ
?️ 9 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں وزیراعلیٰ اسپیشل
دسمبر
آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کا مبینہ منصوبہ؛ وال اسٹریٹ جرنل کی زبانی
?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے جہازوں
مئی
زمینی حملے میں حزب اللہ کی کیوں بالا دستی ہے؟صیہونی تجزیہ کار
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی عسکری اور اسٹریٹیجک امور کے ماہر فائز الدویری نے
اکتوبر
احسن اقبال کی نومنتخب وزیراعظم بنگلادیش سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
?️ 17 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی
فروری
جنوبی لبنان میں 45 اسرائیلی فوجی زخمی
?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ ۴۸ گھنٹوں
اپریل
پاکستان خطے میں امن کیلئے کلیدی کردارادا کررہا، دنیا کی نگاہیں ہم پر ہیں۔ طاہر اشرفی
?️ 27 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ
مارچ
پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان کا مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما پر بڑا الزام
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے سپریم
جون