وزیراعلی کا شیر کے حملے میں زخمی ہونیوالوں کو فی کس 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا، شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا، جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شیر کے حملے میں شہریوں کے زخمی ہونے کا نوٹس لیا اور پنجاب حکومت کی جانب سے تینوں زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس نے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقہ شاہ دی کھوئی میں ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی ایک شخص نے غیر قانونی اور بنا لائسنس شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا جو اچانک ڈیرے سے باہر آیا جبکہ واقعے کے بعد مالک شیر کو لے کر فرار ہوگیا۔

مشہور خبریں۔

اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائیکورٹ نے موٹرویز پر کھجور کے درخت لگانے سے روک دیا

?️ 26 جنوری 2024لاہور : (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے فیصلےکا خیر مقدم کیا

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے کرتار

اسرائیل کو گہرے اندرونی تنازعات کا سامنا: نیویارک ٹائمز

?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ اور اسرائیلیوں کے سڑکوں پر آنے کے

بحرین میں امریکی سفارت خانے کا ہم جنس پرستی کو فروغ؛عوام غصہ

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:بحرین کے عوام نے منامہ میں امریکی سفارت خانے کے ورچوئل

یوکرینی فوجی شکست کے بعد پُل گرا دیتے ہیں:برطانیہ

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے یہ بتاتے ہوئے کہ روسی اور یوکرینی

پیپلزپارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفی دینے کی مہلت ختم

?️ 28 اکتوبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف متوقع

صیہونی حکومت کی سویدا میں جولانی کے ٹھکانوں پر بمباری 

?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے اس حکومت کے

یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی:ایلان مسک

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک اور امریکہ کے منتخب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے