?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) روس کے ساتھ تیل درآمد کرنے کے تمام معاملات طے پا چکے ہیں،جلد پہلا آرڈر دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں رعایتی نرخوں پر تیل ملے گا،ایک لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرنے کا ہدف ہے،کوشش ہے جلد جہاز روس سے پہنچ جائے آرڈر کے بعد حتمی تاریخ دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ روس کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن اور انشورنس کے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں،کمرشل ڈیل آخری مراحل میں ہے جیسے جلد فائنل کر لیا جائے گا،تفصیلات ابھی سامنے نہیں لا سکتے پہلے مرحلے میں بڑا کارگو آئے گا۔ قبل ازیں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی،روس سے ملکی ضرورت کا 33 فیصد خام تیل منگوایا جائے گا۔
روس سے سستا تیل خریدنے کے لیے حتمی بات چیت ہو رہی ہے۔ پاکستان روس سے تیل درآمد کے لیے پہلا آرڈر اسی مہینے دے گا۔ روس سے کارگو پاکستان پہنچنے میں 26 سے 27 دن لگتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ روس سے تیل خریداری پر امریکا اور یورپ سمیت کسی کو اعتراض نہیں،پہلا کارگو آنے سے معلوم ہو گا کہ ہماری ریفائنریز کتنا خام تیل صاف کر سکتی ہیں تاہم عالمی مارکیٹ سے سستا تیل خریدیں گے تو پاکستان کے عوام کو ہی فائدہ ہوگا۔
جبکہ مصدق ملک نے کراچی میں پی ایس او ہاؤس میں پٹرولیم ڈیلرز اور کراچی چیمبر میں تاجروں و صنعت کاروں سے خطاب میں کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے حوالے سے بھی شکایات آئی ہیں، چھوٹی صنعتوں کے بھی بجلی کے نرخوں پر اعتراضات ہیں،کراچی میں انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے باعث بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی میں رکاوٹیں ہیں جبکہ ہماری پاس گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مشکل اصلاحات ہوچکیں، ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، اسحٰق ڈار
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے یقین دہانی کروائی ہے
جون
اسرائیلی میڈیا: قطر نے جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کر دی ہے
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں
جون
امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکا کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکہ کے لیئے سب
اپریل
آگ کا سلسلہ مقبوضہ علاقوں کے شمال تک پہنچا
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی کان نیٹ ورک نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں الجلیل
ستمبر
فیٹف اجلاس میں پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی سے متعلق فیصلے کا امکان
?️ 20 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس کل پیرس
اپریل
عراق کے مصائب کے ذمہ دار امریکہ اور انگلستان
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: بحرین کے اخبار الخلیج نے عراق اور مغربی رابطے
ستمبر
فردوس عاشق اعوان کی پی ڈی ایم پر شدید تنقید
?️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان
اپریل
جب تک اسپین معافی نہیں مانگتا تب تک گیس کی کوئی خبر نہیں:الجزائر
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپ میں توانائی کے بحران نے اسپین کو الجزائر کے ساتھ
ستمبر