?️
سچ خبریں:ترک صدر نے شمالی امریکہ میں مسلمانوں کے ایک بڑے اجتماع کے نام اپنے پیغام میں مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے وجود کو خطرے میں ڈالنے والے خطرات کا سامنا کرنے میں روپوش نہ ہوجائیں بلکہ دنیا میں وہ مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں جس کے وہ حقدار ہیں۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر کا بیان ترک صدارتی ترجمان ابراہیم کالن کی طرف سے امریکن مسلم کمیونٹی اینڈ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (MAS-ICNA) کے کنونشن میں پیش کیا گیا، کالن نے کہا کہ ترکی امریکی مسلم کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو سمجھتا ہے، ترک صدارتی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکی مسلم کمیونٹی کے ساتھ مضبوط اور مفید تعلقات انقرہ کے لیے اہم ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردغان نے ایک ویڈیو پیغام میں ثقافتی نسل پرستی، زینو فوبیا اور اسلامو فوبیا کے مقابلے میں زیادہ اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران ایسے کیسز میں شدت آئی ہے، اردغان نے کہا کہ اسلام میں دھتکار، بغاوت اور دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں ،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کی جلد کا رنگ کیا ہے، وہ کہاں سے آئے ہیں، ان کی قومیت، ان کی ثقافت یا ان کا فرقہ کون سا ہے، انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ان خطرات کا سامنا کرنے میں جن سے ان کے وجود کو خطرہ ہے دب نہ جائیں بلکہ اس دنیا میں وہ مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں جس کے وہ مستحق ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی کی سرحد پر واپسی مارچ کے دوران صہیونی
اکتوبر
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ
?️ 10 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں
جون
عراقی وزیرِاعظم کا ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات پر زور
?️ 15 فروری 2026عراقی وزیرِاعظم کا ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات پر زور عراق
فروری
میں عراق واپس جاؤں گی: صدام کی بیٹی
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سابق عراقی آمر کی بیٹی نے امریکی حملے کے دوران فرار
فروری
بھارت جنگ ہارا، کشمیر کے خلاف سازش بھی ناکام ہوگی۔ بلاول بھٹو
?️ 19 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ
نومبر
آئی ایم ایف بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے 29 اپریل تک اجلاس
اپریل
چین کا امریکہ کے خلاف 761 بلین ڈالر کا بم
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے پاس امریکی ٹریژری بانڈز میں تقریباً 761 بلین ڈالر
اپریل
لیبیا کی نئی حکومت کے آنے کے بعد مزید کشمکش
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس ہفتے کل جمعرات کو
فروری