فلسطین کے حق میں پوسٹ کرنے پر انسٹاگرام اکاؤنٹس کو’شیڈو بین’ کیے جانے کا انکشاف

?️

سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم انسٹاگرام کی جانب سے فلسطین کی حمایت سے متعلق پوسٹس کرنے والے اکاؤنٹس کو ’شیڈو بین‘ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں انسٹاگرام کی جانب سے اکاؤنٹس کو ’شیڈو بین‘ کیے جانے کا انکشاف اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ ان کے اکاؤنٹس کی پوسٹس کو محدود کردیا گیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ کو ’شیڈو بین‘ کردیا گیا۔

ماہرہ خان سے قبل متعدد عالمی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے بھی یہ شکایات سامنے آئیں کہ فلسطینیوں کی حمایت کرنے کے بعد ان کے اکاؤنٹس کو شیڈو بین کردیا گیا۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں متعدد یورپی، امریکی اور عرب سوشل میڈیا اسٹارز اور انفلوئسرز کا حوالہ دیا، جن کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو شیڈو بین کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاکھوں فالوورز رکھنے والی شخصیات کی جانب سے غزہ میں بمباری کی مذمت کیے جانے اور فلسطینیوں کی حمایت کے بعد ان کے اکاؤنٹس کو شیڈو بین کیا گیا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے مطابق انہیں اپنے مداحوں نے ذاتی پیغامات بھیج کر شکایت کی کہ انہیں ان کی پوسٹس اور اسٹوریز نظر نہیں آ رہیں جب کہ ان کا اکاؤنٹ بھی سرچ نہیں ہو پا رہا۔

اگرچہ دنیا بھر کے سوشل میڈیا اسٹارز اور معروف شخصیات کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو شیڈو بین کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے انسٹاگرام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

تاہم انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس کے شیڈو بین ہونے کا مسئلہ کسی خرابی کی وجہ سے ہو رہا ہے، کمپنی نے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا لیکن صارفین کا ماننا ہے کہ کمپنی خود فلسطینیوں کی حمایت پر اکاؤنٹس کو شیڈو بین کر رہی ہے۔

شیڈو بین کی اصطلاح عام طور پر سینسرشپ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، یعنی اکاؤنٹس کی پوسٹس کو محدود کرنے کے لیے اکاؤنٹس کی عام لوگوں تک رسائی کو بھی محدود کردیا جاتا ہے۔

شیڈو بین کا شکار بننے والے انسٹاگرام اکاؤنٹس کی پوسٹس اور اسٹوریز کو عام لوگ نہیں دیکھ پا رہے، تاہم محدود صارفین کو پوسٹس اور اسٹوریز تک رسائی دی جا رہی ہے۔

اسی طرح شیڈو بین کے شکار اکاؤنٹس کو ایپلی کیشن پر سرچ بھی نہیں کیا جا سکتا، تاہم گوگل سرچ میں اکاؤنٹس کو تلاش کرنا ممکن ہے۔

اسی طرح شیڈو بین میں دیگر طرح کی پابندیاں بھی عائد کی جاتی ہیں، تاہم اکاؤنٹ ہولڈر ہرطرح کا مواد اپنی طرف سے شیئر کرپاتا ہے اور اسے ایپلی کیشن کے استعمال میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوتا۔

مشہور خبریں۔

فلسطین عالم اسلام کی اولین ترجیح رہا ہے اور رہے گا:ایران

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:پاکستان میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے

امریکہ اور صیہونیوں کی مشترکہ سائبر مشقیں

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سائبر دفاعی یونٹس اور امریکی حکومت جلد ہی

جرمنی کی اپنے شہریوں کو تل ابیب اور بیروت میں سکیورٹی اقدامات کی ہدایت

?️ 26 فروری 2026جرمنی کی اپنے شہریوں کو تل ابیب اور بیروت میں سکیورٹی اقدامات

عراق کے وزیراعظم کی نجف پہنچے

?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کے نامہ نگار نے کربلا سے اطلاع دی

بلوچستان کا گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

?️ 11 جنوری 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان نے پنجاب اور سندھ سے گندم کی بین

بھارت جنگ ہارا، کشمیر کے خلاف سازش بھی ناکام ہوگی۔ بلاول بھٹو

?️ 19 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ

آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے،محمد اورنگزیب

?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب

صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرونز کی دراندازی کو دوبارہ کیسے پڑھا؟

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:  مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے حسن ڈرون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے