اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں چینی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو رمضان سے قبل بریک نہ لگ سکا، زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 160روپے تک جاپہنچی۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 154 روپے 27 پیسے فی کلوہوگئی، 2025 کے ڈیڑھ ماہ میں چینی اوسط15 روپے 63پیسےفی کلومہنگی ہوگئی۔
سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ ڈھائی ماہ میں چینی اوسط 22 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، 2025کےآغازپرملک میں چینی کی اوسط قیمت138روپے64 پیسےفی کلو تھی
اعداد و شمار کے مطابق ڈھائی ماہ قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت131روپے85پیسے فی کلو تھی البتہ ایک سال قبل 15 فروری 2024 کو چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 48 پیسے فی کلو تھی۔
سرکاری دستاویز کے مطابق شہبازحکومت نے جون سے اکتوبر 2024 کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، پھر آخری بار اکتوبر 2024 میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمدکرنےکی اجازت دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے ڈان نیوز نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ جولائی 2024 تا جنوری 2025، رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران افغانستان کو چینی کی برآمد میں حیرت انگیز طور پر ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سےزیادہ حصہ چینی کا ہی ہے، رواں مالی مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمد 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہی ہے، جب کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران افغانستان کے لیے چینی کی برآمد محض 59 لاکھ ڈالر تھی۔
مشہور خبریں۔
جی 77 اجلاس کی سربراہی کیلئے بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے نیویارک روانہ ہوں گے
دسمبر
گوگل موبائل سرچ اب پہلے سے زیادہ بہتر
جنوری
اسلام کا سب سے بڑا دشمن اور انسانیت کے لیے خطرہ
ستمبر
ترکی کے صدر کا مغربی ممالک کے خلاف بیان
اکتوبر
نیب کو ایک کاروائی میں اہم کامیابی ملی
جنوری
ہم تیسری جنگ عظیم نہیں ہونے دیں گے: ماسکو
مئی
غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت
نومبر
روس اور وینزویلا کو تقسیم کرنے کی امریکی سازش: نیویارک ٹائمز
مارچ