?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے کہا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں غیر زرعی مقاصد کے لیے پانی کے استعمال میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 4.9 فیصد کی بلند شرح نمو اور 2047 تک درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کے ساتھ پانی کی طلب میں 60 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
درجہ حرارت کا بڑھنا پانی کے 15 فیصد اضافی استعمال کی وجہ بنے گا جبکہ آئندہ 3 دہائیوں میں غیر زرعی طلب کو پورا کرنے کے لیے آبپاشی کے 10 فیصد پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔
کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک برائے 35-2026 دستاویز کے مطابق غذائی تحفظ پر سمجھوتہ کیے بغیر اتنی بڑی مقدار کو تک کرنا ایک بڑا چیلنج ہے جس کے لیے پانی کے تحفظ کی حوصلہ افزائی کرنے، زرعی شعبے میں پانی کے استعمال کی کارکردگی بڑھانے اور پانی پر مبنی فصلوں سے دور رہنے کے لیے خاطر خواہ پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہوگی۔
پنجاب میں ورلڈ بینک گروپ کی شمولیت سے زرعی پالیسی اور پانی کے انتظام میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی لچک کی حامل زرعی تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے مارکیٹوں اور ویلیو چینز تک رسائی میں مدد ملے گی جبکہ بلوچستان اور سندھ میں آپریشنز سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) ویلیو چینز کی ترقی میں زرعی سرمایہ کاری پر توجہ بڑھائے گی، عالمی بینک اور آئی ایف سی مشترکہ طور پر نیشنل کلائمیٹ فنانس اسٹرٹیجی کے مطابق کلائمیٹ فنانس موبلائزیشن کی کوششوں کی حمایت کریں گے اور بین الاقوامی موسمیاتی فنانس اور نجی سرمائے تک رسائی کو آسان بنانے کے آپشنز تلاش کریں گے۔
نیا فریم ورک متنوع زرعی شعبے کی مدد کرے گا جو پانی کی قلت، خشک سالی اور بارش کے بدلتے ہوئے طریقوں کے لیے لچکدار ہے۔
عالمی بینک کی مداخلت سے غیر موثر، مسخ شدہ اور ناقص اہداف کی حامل زرعی سبسڈیز کو تحقیق، توسیعی خدمات، بنیادی ڈھانچے اور بیجوں کی ترقی جیسی عوامی خدمات پر خرچ کرنے کے لیے دوبارہ استعمال کرنے میں مدد ملے گی، اور آب و ہوا کے لچکدار حل، آب و ہوا سے متعلق اسمارٹ فارمنگ کے طریقوں اور آبی وسائل کے موثر استعمال کو فروغ ملے گا۔
بچت اسکیموں، مالی شمولیت اور نقد رقم کی منتقلی سے خشک سالی اور سیلاب کے اثرات سے غریب ترین افراد کی حفاظت میں مدد ملے گی، عالمی بینک کی ایک مداخلت سے لائیو اسٹاک اور زراعت سمیت اعلیٰ امکانات والی زرعی ویلیو چینز اور پروسیسنگ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
ویلیو چین کی فراہمی کے لیے چھوٹے کسانوں کے اتحاد کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ غریب کسانوں اور خواتین کسانوں کی مالی شمولیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
آئی ایف سی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سمیت کلائمیٹ اسمارٹ ایگری فوڈ کمپنیوں اور ایگری لاجسٹکس میں سرمایہ کاری کرے گی، ملٹی انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی خوراک اور غذائی تحفظ کے ساتھ نجی سرمایہ کاری کے رابطے کی حمایت کے لیے ورلڈ بینک گروپ گارنٹی پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
ڈیجیٹلائزیشن سے زرعی ٹیکنالوجی کے حل کو ممکن بنانے میں مدد ملے گی اور اس انڈیکیٹر کے تحت مداخلت بہتر غذائیت اور متنوع غذا پر فریم ورک کے پہلے نتائج اور نجی سرمایہ کاری اور خواتین سمیت ملازمتوں پر چھٹے نتائج میں معاون ثابت ہوگی۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ زراعت میں دہائیوں کی سرمایہ کاری اس شعبے کو تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ گندم کی خریداری اور قیمتوں کے تعین جیسی پالیسیوں میں بڑی خرابیاں پائی جاتی ہیں، غیر موثر سبسڈیز سمیت عوامی وسائل کو غیر منصفانہ طور پر تقسیم کیا جاتا ہے ، جس میں وسیع پیمانے پر اثر انداز ہونے والی عوامی خدمات جیسا کہ زرعی تحقیق اور توسیع پر کم توجہ دی جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب امریکہ کو خوش کرنے کے لیے کیا کرنے جا رہا ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا
اکتوبر
کیا برطانیہ ایٹمی جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:جرمنی کے Stuttgarter Nakhrishten اخبار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
فروری
سعودی عرب میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں؛امریکی وزیر خارجہ کا اعتراف
?️ 7 فروری 2021امریکہ کے وزیرخارجہ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی
فروری
وادی تیراہ میں پاک فوج کی فوری اور مؤثر ریلیف سرگرمیاں
?️ 25 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے
جنوری
عالمی براداری نے مقبوضہ کشمیر کے لیے کیا کیا ہے؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے
اگست
’شادی مشکل ہوتی ہے‘، صبا حمید کی طویل عرصے بعد ذاتی زندگی سے متعلق تفصیلی گفتگو
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے طویل عرصے بعد
اکتوبر
بھارت کشمیریوں کو کیوں جیلوں میں بند کر رہا ہے؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی
اگست
اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی
ستمبر