نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ کا اہم بیان

شہریوں کی حفاظت، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:وزیراعلیٰ سندھ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے نسلہ ٹاور کو گرانے کے بجائے کوئی اور طریقہ بھی ہو سکتا تھا۔اسلام آباد میں بڑے بڑے لوگوں کے مکانات کو ریگولرائز کیا گیا۔ اسلام آباد کی ایک بلڈنگ کے جرمانے کی قیمت شاید نسلہ ٹاور کی قیمت سے زائد ہے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمارت کو ریگولرائز کرنے کی بات کر رہا ہوں، جنہوں نے منظوری دی ان کو چھوڑنے کی نہیں، نسلہ ٹاور کی جن لوگوں نے منظوری دی ان کو سزا ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی ایک بلڈنگ کے جرمانے کی قیمت شاید نسلہ ٹاور کی قیمت سے زائد ہے، غیر قانونی تعمیرات کا کون ذمے دار ہے اس کا تعین کرنا ہو گا، غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیسز 25، 30 سال پرانے ہیں، ہم عدالت کے حکم کے سامنے بے بس ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ہے، انہیں کہا کہ جو بھی خیالات ہیں لکھ کر دیں، گورنر سندھ سے ملکی صورتِ حال پر بات ہوئی، بلز پر بات نہیں ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو بتایا کہ آپ کے خیالات ٹی وی پر سن چکا ہوں، ان سے کہا کہ لکھ کر بھیج دیں آپ کا مؤقف کابینہ کے سامنے رکھ دوں گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جب بھی عدالت بلائے گی حاضر ہوں گے، ہمارے کیس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگوا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن بنانے جا رہے ہیں جو نشاندہی کرے گا کہ کس کے حکم پر غیر قانونی تعمیرات ہوئیں، نسلہ ٹاور میں بے ضابطگی ہوئی تو جرمانہ وغیرہ کر کے ریگولرائز ہو سکتی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے رکھی ہے، جبکہ باقی صوبوں میں اس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں والے معاملے پر بھی سپریم کورٹ کا اسٹے آرڈر آ گیا ہے، اس پر بھی ہم پابند ہیں کیونکہ ابھی احتساب عدالت کے باہر کھڑا ہوں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم سے کچھ اختلافات ہیں لیکن وفاقی حکومت سے تو کوئی خوش نہیں۔انہوں نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بے حس لوگ ہیں، کل یہ کہیں گے کہ بھوک سے کون مر رہا ہے؟

سندھ کے وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ کہیں گے کہ لوگ کھانا تو کھا ہی رہے ہیں، بس یہ نکلیں، لوگوں کی جان چھوڑیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بنائی تھی، قومی اور پنجاب اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے ٹف ٹائم دیا جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

 امارات سے آنے والے دو جہاز بغیر اجازت یمن کی بندرگاہ المکلا میں داخل ہوئے:سعودی اتحاد کے ترجمان

?️ 31 دسمبر 2025  امارات سے آنے والے دو جہاز بغیر اجازت یمن کی بندرگاہ

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل، یار محمد ناصر نگران وزیراعلی مقرر

?️ 25 نومبر 2025گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے

یہودیوں کے مذہبی رہنما نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان دیتے ہوئے اس کی نابودی کی امید ظاہر کردی

?️ 28 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) یہودیوں کے مذہبی رہنما یسرول ڈیوڈ ویس  نے

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

?️ 27 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ

غزہ کی بجلی اور پانی کاٹ دو،اس پر جہنم کے دروازے کھول دو؛انتہاپسند سابق صیہونی وزیر  

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مستعفی وزیر ایتمار بن گویر نے غزہ

شفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک باسم نعیم

اسکرین پر رومانس کرنا ہمارا کام ہے، دنانیر مبین کی احد رضا میر سے تعلقات کے سوال پر وضاحت

?️ 3 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نے ساتھی اداکار احد

یو ایس ایڈ کی تحلیل کے بارے میں امریکی اہلکار کی وارننگ

?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: USAID کے ایک سینئر اہلکار نے ایک ای میل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے