?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جو صوبے پاکستان کے دارالحکومت پر چڑھائی کرنے والے مارچ کا حصہ بنیں گے وہ آئینِ پاکستان کی خلاف ورزی کریں گے جس کے نتائج سامنے آئیں گے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا شخص جو پوری قوم اور نوجوان نسل کو بدتمیزی سکھا رہا ہو اور لوگوں کو گمراہ کر رہا ہو، ایسے شخص کے ساتھ کون لاڈ کر سکتا ہے، وہ کسی کا بھی لاڈلا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان، اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں احتجاج کریں گے تو ان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی مگر وہ ڈی چوک کی طرف بڑھے تو ان سے نمٹا جائے گا اور قوم نے اگر اس کا ادراک نہ کیا تو یہ ایسا ہی ہے جیسا ایک پاگل جرمنی میں پیدا ہوا تھا اور اگلے پچاس سال اس قوم نے غلامی کاٹی تھی۔
رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مارچ پر تبصرہ کرتے کہا کہ جو صوبے اس قسم کے مارچ کی حمایت کریں گے جو کہ پاکستان کے دارالحکومت پر چڑھائی کے لیے ہوگا وہ آئینِ پاکستان کی خلاف ورزی کریں گے جس کے نتائج نکلیں گے، کیونکہ پھر وفاقی حکومت کو اس پر آئین اختیارات فراہم کرتا ہے۔
قبل ازیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا کہ پنجاب سے اسلام آباد کی طرف سیاسی ریلی نکالنے کی روشنی میں ممکنہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کے لیے پنجاب سے وفاق کا رخ کیا ہوا ہے، اس لیے کسی بھی ممکنہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے روڈ زون کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان ویکیسن فراہمی کا معاہدہ
?️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان
جون
Man Blows Himself Up On Empty Belgium Football Field
?️ 10 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
قومی اسمبلی سے استعفوں پر پی ٹی آئی اراکین کا یو ٹرن
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کی جانب
اکتوبر
کرپشن کیس: عمران ریاض کی ضمانت کیلئے اینٹی کرپشن عدالت میں درخواست
?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) صحافی عمران ریاض خان نے اپنے خلاف تھرابی جھیل
فروری
پاکستانی فوجی قطر روانہ
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:پاکستانی فوج کا ایک گروپ قطر میں ہونے والے 2022 کے
اکتوبر
صوبائی الیکشن پر بات چیت کا وقت گزر چکا ہے،فواد چوہدری
?️ 17 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا
اپریل
200 امریکی افغانستان چھوڑنے کے خواہاں
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ 300 سے
اکتوبر
سری لنکا میں امریکی سرمایہ کاری کا مقصد کیا ہے ؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:انٹرنیشنل فنانشل ڈویلپمنٹ کمپنی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ
نومبر