?️
پشاور(سچ خبریں) 18 جون کو خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ 2021-22 پیش کیا جا رہا ہے جو صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہوگا، جس میں ترقیاتی بجٹ 350 ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے خیبر پختونخوا کی حکومت نے اپنی آمدن وسائل سے 75 ارب تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق 18 جون کو خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ 2021-22 پیش کیا جا رہا ہے، جس میں ترقیاتی بجٹ 350 ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے، یہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہوگا۔گریڈ 19 سے نیچے گریڈز کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد اضافہ کیا جائے گا، اور مزدوروں کی کم از کم اجرت 21000 کرنے کا امکان ہے۔
بجٹ میں آٹے پر سبسڈی دی جائے گی، جگر کی پیوندکاری بھی صحت پلس کارڈ میں شامل کی جائے گی، جب کہ صحت کارڈ کا دائرہ کار ضم اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے نجی سیکٹر کو مراعات دی جائیں گی، نجی سرمایہ کاروں کو سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، تمام اضلاع میں خواتین، بزرگوں اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔
پنشن اور سرکاری ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل اہم ترین جاری منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے، صحت اور تعلیم کے جاری تمام منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔
اضلاع کے مابین منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی میں پایا جانے والا تضاد ختم کیا جائے گا، اگلے مالی سال کے پروگرام میں صرف 2 نئی اسکیمیں شامل کی جائیں گی، جب کہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرامز پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
نئے اساتذہ کی بھرتیاں کی جائیں گی، 80 فی صد سے زائد نمبر حاصل کرنے والی طالبات کو وظائف دیے جائیں گے۔ریسکیو 1122 کا دائرہ کار تحصیلوں کی سطح تک بڑھایا جائے گا، ادارے کے لیے نئی ایمبولینسز کی خریداری کے لیے فنڈز بھی مختص کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
عائشہ عمر کا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے پر زور
?️ 30 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ملک بھر
اپریل
روس کا 24 گھنٹوں میں 700 سے زائد یوکرینی فوجیوں ہلاک کرنے کا دعوی
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ گزشتہ دن اور
جون
فیکٹ چیک: چین نے 10 جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی متعارف نہیں کرائی
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: زیادہ تر غیر ملکی نشریاتی ادارے چند سے خبریں دے
اپریل
کیا امریکہ پاکستانی انتخابات کے بارے میں قرارداد پاس کر سکتا ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ
جون
افغانستان کی شام اور ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ نے اپنے پیغام میں
فروری
ٹرمپ یوکرین کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟یوکرینی نمائندے کا انکشاف
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:یوکرینی نمائندے کے مطابق ٹرمپ نے یوکرین سے ہاتھ کھینچنے
جون
اسرائیلی جنگی جہازوں کا غزہ کے ساحل پر حملہ
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 41ویں روز
مارچ
کیوبا بھی امریکی پابندیوں کا شکار
?️ 23 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے کیوبا کے ایک عہدیدار اور ادارے کے
جولائی