ٹرمپ یوکرین کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟یوکرینی نمائندے کا انکشاف 

ٹرمپ یوکرین کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟یوکرینی نمائندے کا انکشاف 

?️

سچ خبریں:یوکرینی نمائندے کے مطابق ٹرمپ نے یوکرین سے ہاتھ کھینچنے کا اعلان کرتے ہوئے زلنسکی سے براہ راست بات میں حمایت سے انکار دیا۔

یوکرینی نمائندے کے مطابق، ٹرمپ نے نیدرلینڈز کے شہر لاهہ میں نیٹو اجلاس کے موقع پر زلنسکی سے کہا کہ واشنگٹن اب کیف کی حمایت نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے زلنسکی پر جھوٹا تاثر قائم کرنے کا الزام بھی لگایا۔
روسی نشریاتی ادارے روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، یوکرینی پارلیمنٹ کے رکن الکساندر دوبینسکی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے لاهہ اجلاس کے موقع پر یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ امریکہ اب یوکرین کی حمایت نہیں کرے گا۔
دوبینسکی نے مزید کہا کہ  ٹرمپ یوکرین کی مزید مدد نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ زلنسکی ہر بین الاقوامی اجلاس کا استعمال امریکی حمایت کا جعلی تاثر قائم کرنے کے لیے کرتا ہے،انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اسی وجہ سے ٹرمپ نے لاهہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بھی واضح کی کہ اُنہوں نے زلنسکی کے ساتھ یوکرین میں جنگ بندی پر کوئی بات چیت نہیں کی۔
یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب یوکرین کو مغربی حمایت کی اشد ضرورت ہے اور نیٹو اجلاس کے پس منظر میں زلنسکی کی سفارتی کوششیں جاری تھیں۔ تاہم ٹرمپ کے اس مؤقف سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں، تو واشنگٹن کی خارجہ پالیسی میں نمایاں تبدیلی آسکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

مریم نواز کا مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف کیمپ میں بچوں کیساتھ کھانا کھایا

?️ 29 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف سیلاب متاثرہ

وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر امریکی وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا

?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی

اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں، مستقبل فلسطین کاہے: سربراہ مجلس وحدت المسلمین

?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ

محمود عباس کے مشیر: فلسطینی غزہ پر ٹونی بلیئر کی حکمرانی کو قبول نہیں کریں گے

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے مشیر نے کہا: فلسطینی سابق

اسلام آباد: دنیا کو بھارت میں جوہری اسمگلنگ پر تشویش ہونی چاہیے

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان نے ملک کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہندوستانی وزیر

نیتن یاہو کی برطرفی کی علامات کا ایک جائزہ

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: جب بینجمن نیتن یاہو 2019 میں لگاتار دو قبل از وقت

ماہرہ خان کی اداکاری کے بعد سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق گفتگو

?️ 26 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اداکاری میں شہرت

افغانستان میں اقوام متحدہ کے لیے ایک بڑا چیلنج 

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ ان افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے