حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل مکنہ وزیروں کے نام اور تعداد سامنے آگئی

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہبازشریف کی کامیابی کی صورت میں ان کی حکومت میں وفاقی کابینہ میں شامل مکنہ وزیروں کے نام اور تعداد سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار شہباز شریف نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت شروع کردی ، کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 اور پیپلز پارٹی کے 7 وزراء ہوں گے جب کہ جے یو آئی ف کو 4 ، ایم کیو ایم کو 2 اور بی این پی مینگل ، اے این پی ، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جا ئے گی۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا ہے کہ محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جا نے کا امکان ہے ، مسلم لیگ ن کی طرف سے خواجہ آصف ، سعد رفیق ، خرم دستگیر ، احسن اقبال ، مریم اورنگزیب ، شائستہ پرویز ملک ، رانا ثنا ء اللہ اور مرتضیٰ جا وید عباسی کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ ہو سکتے ہیں تاہم شازیہ مری کا نام بھی زیرغور ہے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی سینیٹ سے شیری رحمان یا مصطفیٰ نواز کھوکھر میں سے ایک کو وزارت دے گی جب کہ سینیٹ میں قائد ایوان کے لیے مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے نام پر غور کیا جارہا ہے ، جے یو آئی ف نے بلوچستان یا خیبرپختونخوا میں سے کسی ایک صوبے کی گورنری کا مطالبہ کیا ہے ، پیپلز پارٹی کو پنجاب اور ایم کیو ایم کو سندھ میں گورنر کا عہدہ دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ عمران خان کو عدم اعتماد کی ووٹنگ کے تحت عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا جس کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں ، اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں اور ساتھ ہی پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں جن پر اپوزیشن کی طرف سے کوئی اعتراض دائر نہیں کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ایک چوتھائی صہیونی اسرائیل سے فرار ہونے کی فکر میں

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کان

ملک میں آٹا مہنگا ہو سکتا ہے

🗓️ 13 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی اسمبلی میں

شہید صالح العروری کون ہے؟

🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:صالح العروری 1966 میں مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے

12 سال کے بعد سعودی عرب اور شام کا دوبارہ سفارتخانے کھولنے پر اتفاق

🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے دمشق میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ

دردانہ کے انتقال پر شوبز ستاروں کا گہرے دکھ کا اظہار

🗓️ 13 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر پر

ہم دشمنوں کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں:یمنی عہدیدار  

🗓️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ حکومت کے میڈیا امور کے سربراہ

غزہ کے بچوں کے بارے میں یونیسیف کا عالمی برادری سے مطالبہ

🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: یونیسیف نے اعلان کیا کہ غزہ کے بچوں کو صیہونی

امریکہ ہمارے ملک میں مداخلت بند کرے:میکسیکو

🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:میکسیکو کے صدر نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے