?️
اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی و سی) نے سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک دیو جی کی آئندہ ماہ ہونے والی برسی کے موقع پر مذہبی تقریبات میںشرکت کے لیے گوردوارا دربار صاحب کرتار پور آنے کی اجازت دے دی۔ این سی او سی کے اجلاس میں متفقہ طور پر کووِڈ 19 کے سخت پروٹوکولز کے تحت سکھ یاتریوں کو آئندہ ماہ کرتار پور کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ کی وجہسے انڈیا 22 مئی سے 12 اگست تک ’سی‘ کیٹیگری میں تھا اور وہاں سے آنے والے افراد بشمول سکھ یاتریوں کو خصوصی اجازت کی ضرورت تھی۔
تاہم اب مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو سرٹیفکیٹ کے ہمراہ پاکستان میں داخلے کی اجازت ہوگی جس کے لیے انہیں 72 گھنٹوں سے کم وقت میں کروائے گئے پولیمرس چین ری ایکشن (آرٹی-پی سی آر) ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانی ہوگی۔
اس کے علاوہ ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹی ایجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا جس کا نتیجہ مثبت آنے کی صورت میں مذکورہ فرد کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
دوسری جانب این پی آئیز کے مطابق دربار میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔وزارت صحت کے عہدیدار کے مطابق پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 3 کیٹیگریز متعارف کروائی تھیں۔
کیٹیگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے افراد کے لیے لازمی کووِڈ ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل تھا جبکہ کیٹیگری بی کے ممالک سے مسافروں کو 72 گھنٹوں کے اندر کروائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کامنفی نتیجہ دکھانا ضروری تھا جبکہ کیٹیگری سی سے لوگوں کی آمد پر پابندی تھی اور وہ صرف این سی او سی کی خصوصی ہدایات کے تحت ہی سفر کرسکتے تھے۔
دوسری جانب ملک میں مزید 3 ہزار 842 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 75 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 334 ہوگئی۔وزارت صحت کے عہدیدار کے مطابق ویکسین کی یہ کھیپ حکومت نے خریدی تھی جو چین سے ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچی۔
پاکستانی ہائی کمشنر برائے سری لنکا میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک اور ڈپٹی ہائی کمشنر نے سری لنکن وزیراعظم راجا پاکسا سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی جانب سے کووڈ 19 سے زندگی بچانے والےمیڈیکل آلات فراہم کیے۔
ان آلات میں پاکستان میں تیار کردہ سانس لینے میں معاونت کرنے والی مشینز 150 سی-پی اے پی اور 75وینٹیلیٹررز شامل تھے۔
اس سلسلے میں جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں سری لنکا کی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا مضبوط اظہار ہے۔
بیان کے مطابق طبی آلات کی یہ معاونت پاکستان کی سارک کووڈ 19 ایمرجنسی امداد کا حصہ ہے تاکہ کووڈ 19 وبائی مرض کے خلاف مشترکہ لڑائی میں علاقائی کوششوں کی حمایت کی جاسکے۔
مشہور خبریں۔
بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی، ترک صدر نے بڑا بیان جاری کردیا
?️ 12 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی 26 ویں برسی
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی تازہ ترین صورتحال
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت
جنوری
جرمنی کی روس کو دھمکی
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے
جنوری
سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس،تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد; (سچ خبریں) سائفر سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو
اکتوبر
مجھے یقین ہے کہ لوگ مجھے دوبارہ منتخب کریں گے: اردوغان
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان نے گزشتہ شب اس
مئی
وزیراعظم کو کیا پڑی ہے کہ وہ ججز کی سلیکشن خود کریں گے
?️ 22 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کیا پڑی
ستمبر
برطانیہ کیسے صیہونیوں کی خدمت کر رہا ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی قابض حکومت کے قیام سے لے کر اب تک
فروری
الیکشن کی ساکھ ختم ہو چکی ، لگتا ہے اب کھلی بولی لگے گی. مصطفی نواز کھوکھر
?️ 3 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق رکن سینیٹ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا
جون