پنجاب حکومت نے تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی

پنجاب

?️

لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدات اجلاس منعقد ہوا ، جس میں صوبے میں ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بر وقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے ، جس کے لیے ایئر ایمبولینس سروس کا اجرا وقت کا تقاضہ ہے ، ایئر ایمبولینس کے اجرا کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے 3 سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ، پنجاب حکومت نے تین سالوں میں کورونا کے دوران 106 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ریلیف عوام کو دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ریسکیو سروسز کی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ریسکیو 1122 سروسز کی خدمات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا جب کہ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے آغاز سے ریسکیو سروسز کو نئی شناخت ملے گی کیوں کہ پنجاب خطے میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا ، جس کے ذریعے دور دراز علاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے 3 سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ، پنجاب حکومت نے تین سالوں میں کورونا کے دوران 106 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ریلیف عوام کو دیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اپنی ٹیکس وصولیوں میں36.8 فیصد اضافہ کیا جب کہ تین سال کے دوران سندھ ریونیو بورڈ اپنی ٹیکس وصولیوں میں صرف 16.5 فیصد ہی اضافہ کرسکا ، پنجاب حکومت نے صوبے کے 110 ملین شہریوں کیلئے یونیورسل ہیلتھ اسکیم شروع کی، یونیورسل ہیلتھ اسکیم کے تحت اب 8.5 ملین شہری ہیلتھ کارڈز وصول کرچکے ہیں، کورونا وبا کے دوران 32 ہزار ڈاکٹر اور طبی عملے کو بھرتی کیا گیا، پنجاب نے50 ارب روپے اضافی طبی عملے کو کورونا ریلیف الاؤنس دیا،صوبے میں کسانوں کو 95 فیصد اضافی قرضے دئیے گئے، گندم کی امدادی قیمت 1300 سے بڑھا کر 1800روپے کردی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے بھر میں 93 پناہ گاہیں اور 121 لنگر خانے بنائے گئے، احساس پروگرام کے تحت 15 ارب سے زائد رقم بزرگ اور مستحق افراد میں تقسیم کی گئی ، پنشن نظام میں اصلاحات کے ذریعے حکومت کے 18ارب روپے بچائے گئے، پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے کفایت شعاری کے تحت بھی قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا، نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی لگائی، سرکاری خرچے پر بیرون ملک علاج پر بھی پابندی لگائی گئی۔

مشہور خبریں۔

امریکی امیگریشن ایجنٹوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں

?️ 17 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی وفاقی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے درمیان، مشرق میں

عالمی یوم القدس یوم یکجہتی فلسطین

?️ 6 مئی 2021سچ خبریں:عالمی یوم القدس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ کے وزیر خارجہ

اٹلی میں مہلک چاقو حملہ؛آرسنل کا کھلاڑی بھی زخمی

?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:اٹلی کے ایک شہر میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

?️ 24 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ

کرسٹی نوم امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر مقرر

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری کے لیے

اربعین عالمی یونین کی تشکیل کی ضرورت

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:عالمی اربعین یونین کی اہم اور بنیادی خصوصیات میں سے ایک

مشرقی حلب میں شدید جھڑپیں ؛ گولانی کا ایک سپاہی ہلاک 

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ قسد

روس نے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

?️ 15 ستمبر 2025روس نے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ روس اور اس کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے