حکومت مشکل فیصلے کرے گی تو ملک چلے گا ورنہ ڈیفالٹ کر جائے گا،راناثناءاللہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءراناثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت مشکل فیصلے کرے گی تو ملک چلے گا ورنہ ڈیفالٹ کر جائے گا،حکومت کی کامیابی کا دارومدار اتحادیوں کے کردار پر ہوگا،حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے۔2 سال قبل بھی جب ہم نے حکومت سنبھالی تو یہی چیلنج تھا جو حل نہیں ہو سکا۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں خلوص نیت سے شہباز شریف کا ساتھ دیں، ان کو سپورٹ کریں کیونکہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتیں بھی لگی ہوئی ہیں۔

عوام نے الیکشن میں جو فیصلہ دیا ہے اس سے متفق نہیں ہوں، یہ صورت حال ملک کو مزید دلدل میں دھکیل سکتی ہے۔ اتحادیوں نے ساتھ دیا تو شہباز شریف مسائل پر قابو پا لیں گے۔

مسلم لیگ ن نے اپنے سیاسی نقصان کی بنیاد پر 16 ماہ کی حکومت لی تھی کیونکہ اس وقت اگر ہم ایسا نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔ مگر اس کے بعد مہنگائی کا جو طوفان آیا اس نے عام آدمی کو متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کا بھرپور ساتھ دے گی، مگر آگے چل کر اندازہ ہوگا کہ ایسا ہوتا ہے یا نہیں۔مولانا فضل الرحمان کبھی بھی پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے۔رانا ثناءاللہ کامزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں اسی بنیاد پر پارٹی نے بہتر سمجھا کہ وزیراعظم کیلئے نواز شریف کے بجائے شہباز شریف بہترین آپشن ہیں۔

اگر مسلم لیگ ن کو سادہ اکثریت مل جاتی اور نواز شریف وزیراعظم بنتے تو ملک 2 سال میں مسائل کی دلدل سے نکل جاتا۔تقاضوں کے پیش نظر نواز شریف نے بہتر سمجھا کہ شہباز شریف زیادہ ماہر ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ خود کو مشکل میں ڈالنے والی بات ہے۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو ہی وزیر خزانہ ہونا چاہیے، وہ انتہائی دیانتدار اور مخلص شخصیت ہیں۔

ملک کو بحران سے نکالنے سے متعلق ان کی نیت پر کوئی شک نہیں۔نواز شریف ملک میں ہی رہیں گے اور پارٹی کو بھی بہتر انداز میں چلائیں گے۔ اس کے علاوہ مرکز اور پنجاب کی حکومتیں ان سے رہنمائی لیں گی۔

مشہور خبریں۔

اپوزیشن کو حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دینا چاہیے

?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین

کملا ہیرس کا تابعین اسکول پر صہیونی جرم کا اعتراف

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صہیونیوں کی جانب

ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم (ایچ ای سی) کے

کراچی: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار

?️ 13 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)رینجرز اور کراچی پولیس نےکراچی میں دہشتگردی کے بہت بڑے

الیکشن کمشنر کا مسلم لیگ ن کے درخواست پر نئاتج روکنے کا حکم

?️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} صوبہ پنجاب کی قومی اسمبلی کے حلقہ این

لوئر دیر: دہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں 7 ایف سی اہلکار شہید، 13 زخمی

?️ 12 ستمبر 2025لوئر دیر: (سچ خبریں) لوئر دیر کے علاقے میدان، سر بانڈہ میں

صیہونی حکومت نےحماس کے سامنے قدم پیچھے کھینچے

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نےاعلان کیا ہے

1 ٹریلین $ انفراسٹرکچر پلان کے تحت بائیڈن کے دستخط

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے تنازع کے بعد کانگریس میں امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے